حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 336
حیات احمد ۳۳۶ جلد دوم حصہ سوم اور شاہزادہ صاحب یہ تو جواب دیں کہ انہوں نے کونسی کتاب ہم سے خریدی اور ہم نے وہ کتاب اب تک پوری نہ دی اور نہ قیمت واپس کی۔یہ کس قدر ناخدا ترسی ہے کہ بعض پر کینہ ملانوں کی زبانی ہے تحقیق اس بات کو سننا اور پھر اس کو بطور اعتراض پیش کر دینا۔الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان غرض اس قسم کے اعلانات متعدد مرتبہ جاری کئے گئے اور سالہا سال گزر جانے پر بھی بعض لوگوں نے کتاب واپس کر کے قیمت واپس لی اور اس طرح تائید دین کی توفیق سے محروم ہو گئے۔آخر وہ وقت آ گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے براہین احمدیہ کی پانچویں جلد جس کا دوسرا نام نُصرة الحق ہے شائع کی اور اس میں اس کتاب کی اشاعت میں تولیق کے اسباب بھی بیان کر دیئے جس کا اقتباس ذیل میں دیتا ہوں۔میں نے اس کو تفصیل سے اور ان اعلانات کو یکجائی طور پر اس لئے یکجائی طور پر لکھ دیا ہے کہ تا طالب حق کو پورا علم ہو جائے۔اقتباس از براهین جلد پنجم ☆ بحمد اللہ کہ آخر این کتابم مکمل مشهد بفضل آن جنابم اما بعد واضح ہو کہ یہ براہین احمدیہ کا پانچواں حصہ ہے کہ جو اس دیباچہ کے بعد لکھا جائے گا۔خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت سے ایسا اتفاق ہوا کہ چار حصے اس کتاب کے چھپ کر پھر تخمینا تئیس برس تک اس کتاب کا چھپنا ملتوی رہا۔اور عجیب تر یہ کہ اسی کے قریب اس مدت میں میں نے کتابیں تالیف کیں جن میں سے بعض بڑے بڑے حجم کی تھیں لیکن اس کتاب کی تکمیل کے لئے توجہ پیدا نہ ہوئی اور کئی مرتبہ دل میں یہ درد پیدا بھی ہوا کہ براہین احمدیہ کے ملتوی رہنے پر ایک زمانہ دراز ی ترجمہ:۔خدا کا شکر ہے کہ آخر کار میری یہ کتاب جناب الہی کے فضل سے مکمل ہوگئی۔