حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 267
حیات احمد ۲۶۷ جلد دوم حصہ سوم طرح اپنے خیالات کی شب تاریک میں سفر کر رہا تھا کہ ایک دفعہ پردہ غیب سے انسی أَنَا رَبُّكَ کی آواز آئی اور ایسے اسرار ظاہر ہوئے کہ جن تک عقل اور خیال کی رسائی ی تھی۔سو اب اس کتاب کا متولی اور مہتم ظاہر و باطنا حضرت رب العالمین ہے اور کچھ معلوم نہیں کہ کس اندازہ اور مقدار تک اس کو پہنچانے کا ارادہ ہے۔‘الآخرہ ( براہین احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۷۳) اس اعلان کے بعد براہین احمدیہ کی طباعت و اشاعت کا کام بظاہر معرض التوا میں آ گیا اور سلسلہ تصانیف کا ایک دوسرا رنگ شروع ہو گیا۔پھر اس سال کے واقعات میں وہ عظیم الشان اور انقلاب آفریں واقعہ ہے جو آپ کی دوسری شادی کا واقعہ ہے۔میں تفصیل سے آگے چل کر بیان کروں گا۔ایک عرصہ دراز سے آپ ایسی زندگی بسر کر رہے تھے جو گویا تجرد کی زندگی تھی لیکن چونکہ بشارت الهیه نے متواتر اور پے در پے ایک دوسری شادی کا وعدہ دیا اور آپ ہی حضرت احدیت نے اس کے تکفل کا وعدہ فرمایا اس لئے وہ تقریب پیدا ہو گئی۔انقلاب آفریں میں اس لئے کہتا ہوں کہ اسی شادی سے وہ عظیم الشان وجود دنیا میں آنے والا تھا جو الہامات الهیه میں اولوالعزم اور مصلح موعود اور محمود فضل عمر کہلایا اور بعض دوسرے موعود بچے پیدا ہونے کی بشارتیں ملیں جو بطور آیات و نشانات کے ہیں۔پھر اسی سال اس سفر کی تکمیل ہوئی جو لو دھانہ کا سفر تھا جس کے لئے آپ ۱۸۸۳ء سے مجبور کئے جارہے تھے۔اور اس کے تفصیلی حالات میں اوپر دے آیا ہوں۔اب میں تفصیل کے ساتھ اس سال کے واقعات اور حالات کو پیش کرتا ہوں۔وبِاللهِ التَّوْفِيقِ