حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 210
حیات احمد ۲۱۰ جلد دوم حصہ دوم اس طرح پر مرزا غلام قادر صاحب کی عمر میں پندرہ سال کا اضافہ ہو گیا۔جب یہ میعاد ختم ہونے کو آئی تب خدا تعالیٰ نے پھر آپ کو دو مختلف وقتوں میں اطلاع دی۔اپنے بھائی مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کی وفات کی نسبت پیشگوئی ہے جس میں میرے ایک بیٹے کی طرف سے بطور حکایت عن الغیر مجھے یہ الہام ہوا۔اے عمّی بازی خویش کردی و مرا افسوس بسیار دادی یہ پیشگوئی بھی اسی شرمیت آریہ کو قبل از وقت بتلائی گئی تھی۔اس الہام کا مطلب یہ تھا کہ میرے بھائی کی بے وقت اور نا گہانی موت ہوگی جو موجب صدمہ ہو گی۔جب یہ الہام ہوا تو اُس دن یا اُس سے ایک دن پہلے شرمپت مذکور کے گھر ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا اُس نے امین چند نام رکھا اور مجھے آ کر اس نے بتلایا کہ میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا ہے جس کا نام میں نے امین چند رکھا ہے میں نے کہا کہ ابھی مجھے الہام ہوا ہے۔اے عمّی بازی خویش کردی و مرا افسوس بسیار دا دی۔اور ہنوز ا اس الہام کے میرے پر معنی نہیں کھلے میں ڈرتا ہوں کہ اس سے مراد تیرا لڑکا امین چند ہی نہ ہو کیونکہ تیری میرے پاس آمد و رفت بہت ہے اور الہامات میں کبھی ایسا اتفاق ہو جاتا ہے کہ کسی تعلق رکھنے والے کی نسبت الہام ہوتا ہے وہ یہ بات سن کر ڈر گیا اور اس نے گھر جاتے ہی اپنے لڑکے کا نام بدلا دیا۔یعنی بجائے امین چند کے گوکل چند نام رکھ دیا۔“ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۳) دوم عین اس دن جبکہ آپ کی وفات ہونے والی تھی۔چنانچہ حضرت صاحب فرماتے ہیں:۔”میرے بڑے بھائی جن کا نام میرزا غلام قادر تھا کچھ مدت تک بیمار رہے جس بیماری سے آخر ان کا انتقال ہوا جس دن ان کی وفات مقدر تھی صبح مجھے الہام ہوا کہ جنازہ۔اور اگر چہ کچھ آثار ان کی وفات کے نہ تھے مگر مجھے سمجھایا گیا کہ آج وہ فوت