حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 502 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 502

حیات احمد ۵۰۲ کتاب شحنہ حق کی تالیف کے اسباب جلد دوم حصہ سوم کتاب شحنہ حق کی تالیف مارچ ۱۸۸۷ء کے اوائل میں ہوئی اور یہ کتاب دراصل ان اشتہارات کے جواب میں لکھی گئی جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے جو جولائی ۱۸۸۶ء کے آخر میں دیئے گئے تھے۔آپ نے صبر اور حوصلہ سے ان تمام بدگوئیوں کو برداشت کیا لیکن جب اس میں شدت پیدا ہوگئی تو آپ نے شحنہ حق کے ذریعہ ان تمام الزامات کا جواب دے دیا جس کے بعد اس کے جواب کی بھی کسی کو ہمت نہ ہوئی۔ہجرت کا عزم جب یہ شدت مخالفت حد سے گزرگئی تو آپ نے عزم کیا کہ قادیان کی سکونت کو مع اس تمام جائیداد کے جو آپ کے آباؤ اجداد کے وقت سے جز ء ا گر گئی تھی چھوڑ دیں چنانچہ آپ نے اپنے اس عزم کا اظہار اس طرح پر کیا۔ہم نہیں جانتے کہ ہم نے ان کا کیا گناہ کیا ہے راستی کو تہذیب اور نرمی سے بیان کرنا ہمارا شیوہ ہے ہاں چونکہ یہ لوگ کسی طور پر سے ناراستی کو چھوڑ نا نہیں چاہتے اس لئے سچ کہنے والے کے جانی دشمن ہو جاتے ہیں سوچونکہ ہمارے نزدیک کلمہ حق سے خاموش رہنا اور جو کچھ خدا تعالیٰ نے صاف اور روشن علم دیا ہے وہ خلق اللہ کو نہ پہنچانا سب گناہوں سے بدتر گناہ ہے اس لئے ہم ان کی قتل کی دھمکیوں سے تو نہیں ڈرتے اور نہ بجز ارادہ الہی قتل کر دینا ان کے اختیار میں ہے۔۔ہم یہ بھی مناسب سمجھتے ہیں کہ اب ہم اپنے پیارے زاد بوم قادیان کو مصلحت مذکورہ بالا کے لحاظ سے چھوڑ دیں اور کسی دور کے شہر میں جا کر مسکن اختیار کریں کیونکہ جس جگہ میں ہمارا رہنا ہمارے حاسدوں کے لئے دکھ کا موجب ہوان کا رفع تکلیف کرنا بہتر ہے کیونکہ بخدا ہم دشمنوں کے دلوں کو بھی تنگ کرنا نہیں چاہتے اور ہمارا خدا ہر جگہ ہمارے