حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 52 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 52

حیات احمد ۵۲ جلد اول حصہ اوّل اولوالعزمی اولوالعزمی کی خاص شان اُن میں پائی جاتی تھی۔شجاعانہ اولوالعزمی اُن سے ہمیشہ مشاہدہ میں آتی تھی۔ایک مرتبہ گھوڑی پر سے گر پڑے اور سخت چوٹ آئی۔مگر اُس چوٹ کی ذرا بھی پروانہ کر کے فورا لاٹھی لے کر چلتے ہوئے اپنے مکان پر پہنچ گئے۔باہر جب نکلتے تو ہمیشہ کمر بستہ نکلتے۔گویا ہر وقت ایسے مقابلہ کے لئے تیار ہوتے تھے جو پیش آجاوے۔اگر چہ مرزا غلام مرتضی صاحب جدی ریاست کے دیہات حاصل کرنے کے خیال میں تمام عمر سرشار رہے لیکن اس بات سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ وہ نیک نیت، صاف دل اور غیور مسلمان تھے۔ان کے چال چلن پر خبیث معصیت اور فواحش کا کوئی داغ نہیں۔اور وہ ایک مستقل مزاج اور نوع انسان کے ہمدرد تھے۔شاعرانہ مذاق حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب نے طبیعت رسا پائی تھی اور فارسی میں نہایت عمدہ شعر کہتے تھے۔بعض اشعار آپ کے اوپر درج کئے گئے ہیں۔تحسین تخلص فرماتے تھے۔افسوس ہے آپ کا کلام جمع نہیں ہو سکا۔خان بہادر مرزا سلطان احمد صاحب نے ایک مرتبہ ان کا کلام جمع کیا تھا اور حافظ عمر دراز صاحب ایڈیٹر پنجابی اخبار مرحوم کو دیا تھا۔ان کے ساتھ ہی وہ بھی تلف ہوا تاہم راقم اس کوشش اور فکر میں ہے کہ حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب قبلہ کے کلام کو پھر جمع کرے اور اس میں انشاء اللہ کامیابی کی امید ہے۔کلام کا اندازہ کرنے کے لئے وہ دو تین شعر بھی کافی ہیں۔جو او پر میں نے درج کئے ہیں۔حضرت میرزاغلام مرتضی صاحب کی وفادارانہ سپرٹ باوجود یکہ حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب خود ایک حکمران خاندان کی یادگار تھے۔اور وہ اپنی ریاست اور جاگیر کے حصول کے لئے ہر طرح کوشاں تھے۔مگر ایک بات ان میں ایسی اعلیٰ درجہ کی تھی