حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 442
حیات احمد ۴۴۲ جلد اول حصہ سوم اترے۔اور سیف کا کام قلم سے ہے دکھایا ہم نے اپنے عمل سے ثابت کر دکھایا۔اور آپ نے مستقل طور پر خدمت اسلام کا تہیہ فرمالیا اور براہین احمدیہ کی تصنیف کا عہد آ گیا۔جو لوگ آپ کی اس چالیس سالہ زندگی پر غور کریں گے وہ دیکھیں گے کہ یہ زندگی ایک اعجازی زندگی ہے۔جس میں معرفت کا نور نمایاں ہے۔تقوی اللہ کی شان جلوہ گر ہے۔نفع رسانی مخلوق کا پہلو کھلا کھلا نظر آتا ہے اور سچ تو یہ ہے کہ اس کا ہر پہلو اور ہر شعبہ ایسا ہے کہ اس میں وہ شان جلوہ گر ہے جو خدا تعالیٰ کے ماموروں اور مرسلوں کی زندگی میں بین نظر آتی ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے میں ان چالیس سالہ زندگی کے حالات کو بیان کرنے کے بعد اب اسی کی توفیق سے اگلے حصہ میں تصنیف براہین کے عہد کے واقعات قلمبند کرنے کی تمنا کرتا ہوں۔وَهُوَ الْمُوَفِّق (عرفانی)