حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 27 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 27

حیات احمد ۲۷ جلد اوّل حصہ اوّل فارسی الاصل خاندان میں فاطمی خون حضرت مرزا صاحب کے خاندانی تذکرہ میں اس امر کا بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ ان کے خون و سرشت میں جہاں ایک طرف فارسی خون ہے وہاں فاطمی خون بھی ہے۔چنانچہ خود انہوں نے لکھا ہے کہ میں اپنے خاندان کی نسبت کئی دفعہ لکھ چکا ہوں کہ وہ ایک شاہی خاندان ہے اور بنی فارس اور بنی فاطمہ کے خون سے ایک معجون مرکب ہے یا شہرت عام کے لحاظ سے یوں کہو کہ وہ خاندان مغلیہ اور خاندان سیادت سے ایک ترکیب یافتہ خاندان ہے مگر میں اس پر ایمان لاتا ہوں اور اسی پر یقین رکھتا ہوں کہ ہمارے خاندان کی ترکیب بنی فارس اور بنی فاطمہ سے ہے۔کیونکہ اسی پر الہام الہی کے اترنے کا مجھے یقین دلایا تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۸۷٬۲۸۶) اور گواہی دی۔“ پھر ایک جگہ فرمایا۔”ہمارا خاندان جو ایک ریاست کا خاندان تھا۔اس میں عادت اللہ اس طرح پر واقع ہوئی ہے کہ بعض بزرگ دادیاں ہماری شریف سادات کی لڑکیاں تھیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے بعض الہامات میں بھی اس کی طرف اشارہ ہے کہ اس عاجز کے خون کی بنی فاطمہ کے خون سے آمیزش ہے اور درحقیقت وہ کشف براہین احمدیہ صفحہ ۵۰۳ کا جس میں لکھا ہے کہ میں نے دیکھا۔کہ میرا سر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے مادر مہربان کی طرح اپنی ران پر رکھا ہوا ہے۔اس سے بھی یہ اشارہ نکلتا ہے۔“ تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۰۲) فاطمی اور فارسی خونوں کی آمیزش کا راز حضرت مرزا صاحب کے خاندانی حالات کی تنقید اور تصریح کی صرف اس لئے ضرورت ہوئی کہ جس موعود کی حیثیت سے انہوں نے دنیا میں اپنے آپ کو پیش کیا اس کے متعلق احادیث میں خاص صراحت ہے۔اس لئے مجھے یہ بھی بتا دینا چاہئے کہ اس نسلی ترکیب و تعلق میں کیا راز ہے۔