حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 319 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 319

حیات احمد ۳۱۹ جلد اول حصہ سوم ۱۴۔صابون وغیرہ شکر - گوشت - روغن زرد - آرد - مصالح۔تیل۔خیرات۔بادام سور پاس - اس تفصیل سے جو آپ نے اپنے قلم سے لکھی ہے۔آپ کی خوراک کا اندازہ ہوتا ہے۔اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آپ خیرات وصدقات کے پہلو کو بھی کسی حالت میں ترک نہیں کرتے تھے چنانچہ اس خرچ میں بھی خیرات کی مدموجود ہے۔جس قدر آپ کی زندگی کے اس پہلو کو ہم واقعات کی روشنی میں دیکھیں گے اسی قدر اس کی عظمت معلوم ہوتی ہے اور زہد وغنا کی عجیب شان جلوہ گر ہے۔قناعت اور سادگی کا دلکش منظر ہے۔مقدمات کے اس سلسلہ میں آپ کو بٹالہ۔گورداسپور۔ڈلہوزی۔امرتسر اور لا ہور تک کے سفر کرنے پڑتے تھے۔جن میں سے ڈلہوزی تک کے سفر آپ نے کئی بار پا پیادہ بھی کئے۔القصہ آپ کی قادیان کی زندگی کی ایک مصروفیت ان مقدمات کی صورت میں تھی مگر اس مصروفیت نے کبھی اور کسی حال میں آپ کو اپنے ذکر اور شغل سے باز نہیں رکھا۔تعلیم و تدریس انہیں ایام میں جبکہ آپ قادیان میں زاہدانہ زندگی بسر کر رہے تھے اور باوجود خلوت نشینی کے آپ کو حضرت والد صاحب مرحوم کے ارشاد اور حکم کی تعمیل میں مقدمات کے لئے باہر نکلنا پڑتا تھا پھر بھی جو وقت بچتا تھا اپنے مشاغل دینیہ کے بعد تعلیم و تدریس سے بھی مضائقہ نہ فرماتے تھے۔یہ تعلیم و تدریس دو قسم کی تھی۔ایک عملی تھی۔اس میں اپنے پاس آنے والے بچوں کو نماز۔درود شریف اور دوسرے احکام اسلامی کی عملی تعلیم دیا کرتے تھے اور اس کے علاوہ بعض لوگوں کو متعارف کتب کے سبق بھی پڑھا دیا کرتے تھے۔ان پڑھنے والوں میں مرزا سلطان احمد صاحب بھی ایک وقت تک آپ سے بعض درسی کتب عربیہ پڑھا کرتے تھے۔میاں علی محمد صاحب کو آپ نے گلستان اور بوستان کے کچھ سبق پڑھائے تھے۔