حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 318 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 318

حیات احمد ۳۱۸ جلد اول حصہ سوم وَ هُوَ هذا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ گرم ہر سرے موئے گرد و زبان بر آنم بهر یک ز تو داستاں چه حاجت که دست دعا گسترم که پیش از دعا میکنی هر کرم چو خود می کنی جمله کام مرا دریں ہم نگہدار نام مرا گرم پر سرگرمی گردد زبان جه است که دست دما گسترم چوخون کیسے جملہ کام مرا + + + به موالم بر یک از تو درستمان به که میدانی از و ماتیکی یه په کوم درین ہم گہدار نام مرا + آپ کے اخراجات او پر مرزا دین محمد صاحب کے بیان سے میں نے لکھا ہے کہ آپ کھانے کے لئے دو پیسہ کی روٹی منگوالیا کرتے تھے۔اسی طرح آپ نے خود ایک موقع پر تحریر فرمایا ہے کہ میں نے ان مجاہدات کے بعد اپنے نفس کو ایسا پایا کہ میں وقت ضرورت فاقہ کشی پر زیادہ سے زیادہ صبر کر سکتا ہوں۔میں نے کئی دفعہ خیال کیا کہ اگر ایک موٹا آدمی جو علاوہ فربہی کے پہلوان بھی ہو میرے ساتھ فاقہ کشی پر مجبور کیا جاوے۔تو قبل اس کے کہ مجھے کھانے کے لئے کچھ اضطرار ہو وہ فوت ہو جاوے۔“ اور ایسا ہی آپ نے بعض موقعوں پر اپنی تقریر میں فرمایا کہ میں آدھ پیسہ روز پر گزارا کر سکتا ہوں۔اس کا ثبوت انہی یادداشتوں میں آپ نے ایک دن کے اخراجات کی بھی تفصیل لکھی ہے۔جس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ آپ کیا کھاتے تھے۔اور کس قدر ۱۴ مئی ۱۸۷۱ء روز یکشنبه بوقت شام حوالہ بوٹا ۸ ترجمہ۔(۱) اگر میرا ہر بال زباں ہو جائے تو ہر بال سے تیری حکایت بیان ہوگی۔(۲) مجھے کیا ضرورت ہے کہ میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھاؤں کیونکہ تو دعا کرنے سے پہلے ہی مجھ پر کرم کر دیتا ہے۔(۳) جبکہ تو نے خود ہی میرا تمام کام کر دیا ہے تو ایسی حالت میں میری عزت کی بھی حفاظت کر۔