حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 155
حیات احمد ۱۵۵ جلد اول حصہ دوم ہیں۔مابین میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر ڈیڑھ ہزار خریدار اس مجموعہ کے پیدا ہو گئے تو آئندہ اس سلسلہ میں رعایت کی مناسب گنجائش نکل آئے گی۔میں یہ بھی ظاہر کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ سیرت میں مناسب اور ضروری مقامات پر تصویریں بھی ہوں گی جن کا میں انتظار کر رہا ہوں۔اور جو حالات ذاتی طور پر کسی کو معلوم ہوں وہ لکھ کر میرے پاس بھیج دیں۔اسی سلسلہ میں یہ بھی میں اعلان کرتا ہوں کہ سیرت کا یہ مستقل کام ہے۔اور بزرگانِ ملت اور سلسلہ کے دوسرے افراد کی زندگیوں کے حالات بھی وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہیں گے۔اس لئے ہر شخص اپنے حالات زندگی میرے پاس بھیج دے بالآخر یہ کام نہایت عظیم الشان ہے میرے حوصلہ اور طاقت سے بالا تر ہے۔مگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور قدرت بے انتہا ہے۔وہ اُمیوں پر معرفت کے دروازے کھول دیتا ہے اور کمزوروں اور ضعیفوں کو ہر قسم کی قوتیں عطا فرماتا ہے۔میں نے اپنی کسی طاقت اور قابلیت کے بھروسہ پر نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ہی فضل پر بھروسہ کر کے اس کو شروع کیا ہے اور اس کے حضور دعا ہے۔” آغاز کردہ ام تو رسانی به انتہا“ دفتر سیرت مسیح موعود ۱۴ دسمبر ۱۹۱۵ء خاکسار نیازمند از لی یعقوب علی تراب احمدی تراب منزل قادیان دارالامان