حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 149
حیات احمد ۱۴۹ مخالفین کی شہادت آپ کی راستبازی اور تقوی وطہارت پر جلد اوّل حصہ اول خدا تعالیٰ کی اس شہادت کے بعد ہر چند کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں۔مگر میں اس خیال سے مخالفین اور منکرین کی شہادت پیش کر رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی شہادت توسلیم القلب اور نورفطرت سے حصہ رکھنے والوں کے لئے مفید ہوتی ہے۔یہ شہادت کم از کم منکرین پر حجت ہو ہے۔سب سے اول میں مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی کی شہادت پیش کرتا ہوں۔یہ شخص سلسلہ عالیہ احمدیہ کا خطرناک دشمن ہے اور سب سے پہلے اسی نے آپ کے لئے دعوئی میسحیت کے بعد فتویٰ کفر تیار کرایا۔اور سینکڑوں صفحے آپ کے رد میں شائع کئے۔عدالتوں میں خلاف شہادت دی۔مقدمات بر پا کئے کوئی پہلو اور طریق مخالفت کا اٹھا نہیں رکھا مگر حضرت مسیح موعود کی پاک اور مطہر زندگی کے متعلق جو رائے اس نے دی ہے وہ اب بھی قابل غور ہے۔” مؤلّف براہین احمدیہ کے حالات و خیالات سے جس قدر ہم واقف ہیں۔ہمارے معاصرین سے ایسے واقف کم نکلیں گے۔مؤلّف صاحب ہمارے ہموطن ہیں بلکہ اوائل عمر کے (جب ہم قطبی و شرح ملا پڑھتے تھے ) ہمارے ہم مکتب۔اُس زمانہ سے آج تک ہم میں اُن میں خط و کتابت و ملاقات و مراسلات برابر جاری رہی ہے۔اس لئے ہمارا یہ کہنا کہ ہم ان کے حالات و خیالات سے بہت واقف ہیں مبالغہ قرار نہ دئے جانے کے قابل ہے۔“ (اشاعة السنه جون، جولائی ، اگست ۱۸۹۴ء)