حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 147
حیات احمد ۱۴۷ جلد اوّل حصہ اول اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی گئی۔خدا تعالیٰ کی یہ شہادت حضرت مسیح موعود کی پاکیزہ فطرتی اور معصوم و مظہر زندگی کے لئے ایک زبردست شہادت ہے۔اور آج تک اس کے خلاف کسی کی لسان اور قلم نے جنبش نہیں کی۔اللہ تعالیٰ نے اور بھی متعدد و حیوں سے حضرت مسیح موعود کی پاک زندگی کی شہادت دی ہے۔اور یہ اس زمانہ کے الہامات ہیں جب آپ مبعوث نہیں ہوئے۔پھر خدا تعالیٰ نے آپ کو اسی طرح پاک وصاف کیا۔جس طرح پر وہ ہمیشہ اپنے مامورین و مرسلین کو کرتا آیا ہے۔چنانچہ خود حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔تخمینا پچیس برس کے قریب عرصہ گزر گیا ہے کہ میں گورداسپور میں تھا کہ مجھے یہ خواب آئی کہ میں ایک جگہ چار پائی پر بیٹھا ہوں۔اور اسی چار پائی پر بائیں طرف میرے مولوی عبداللہ صاحب مرحوم غزنوی بیٹھے ہیں۔جن کی اولا داب امرتسر میں رہتی ہے۔اتنے میں میرے دل میں محض خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک تحریک پیدا ہوئی کہ مولوی صاحب موصوف کو چار پائی سے نیچے اتار دوں۔چنانچہ میں نے اپنی جگہ کو چھوڑ کر مولوی صاحب کی جگہ کی طرف رجوع کیا۔یعنی جس حصہ چار پائی پر وہ بائیں طرف بیٹھے ہوئے تھے۔اُس حصے میں میں نے بیٹھنا چاہا۔تب انہوں نے وہ جگہ چھوڑ دی اور وہاں سے کھسک کر پائینتی کی طرف چند انگلی کے فاصلے پر ہو بیٹھے۔تب پھر میرے دل میں ڈالا گیا کہ اس جگہ سے بھی میں ان کو اٹھا دوں پھر میں ان کی طرف جھکا۔تو وہ اس جگہ کو بھی چھوڑ کر پھر چند انگلی کے مقدار پر پیچھے ہٹ گئے۔پھر میرے دل میں ڈالا گیا کہ اس جگہ سے بھی ان کو اور پائینتی کی طرف کیا جائے۔تب پھر وہ چند انگلی پائینتی کی طرف کھسک کر ہو بیٹھے۔القصہ میں ایسا ہی ان کی طرف کھسکتا گیا اور وہ پائینتی کی طرف کھسکتے گئے۔یہاں تک کہ ان کو آخر کار چار پائی سے اترنا پڑا۔اور وہ زمین پر جو محض خاک تھی اور اس پر چٹائی وغیرہ کچھ بھی نہ تھی اتر کر بیٹھ گئے۔اتنے میں تین فرشتے