حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 146 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 146

حیات احمد جلد اوّل حصہ اوّل خدا تعالیٰ نے اسلام کو جب نوع انسان کے لئے پسندیدہ دین قرار دیا ہے تو اس کے حامل حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو کامل نمونہ ٹھہرایا۔جس میں ہر حصہ زندگی کے لئے بہترین ہدایت نامہ موجود ہے۔اس لحاظ سے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اس وقت احمد قادیانی کے آئینہ میں جلوہ گر ہوتی ہے۔آؤ اس آئینہ میں جھانک کر دیکھیں کہ یہ کامل انسان ہمیں کیا بتا رہا ہے۔اور اس کو ہم اسی حصہ سے شروع کرتے ہیں جو برنگ تحدّى وَلَقَدْ لَبِثْتُ فِيُكُمُ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلا تَعْقِلُون ہے۔ایک شخص غیر قوم غیر ملک میں اس قسم کا دعویٰ کرے تو ممکن ہے کسی شخص کو جرأت نہ ہو کہ اس کے خلاف آواز اٹھائے لیکن اپنی ہی قوم و اپنی ہی سرزمین و ملک میں ان لوگوں میں کھڑے ہو کر جو یوم پیدائش سے اس کے واقف ہیں۔ایسا دعویٰ بجز اس شخص کے کوئی نہیں کر سکتا جو خدا تعالیٰ کے فضل اور فیض سے ایسا صاف کر دیا گیا ہو کہ کسی شخص کو اس پر حرف رکھنے کی جرات نہ ہو سکے۔جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کسی نے نہ کہا کہ آپ کی زندگی پر یہ اعتراض ہے یہاں بھی جرات نہ ہوئی۔اور جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایامِ رسالت کے حالات کمال بسط و تفصیل کے ساتھ دنیا میں اعجازی رنگ میں موجود ہیں۔یہاں تک کہ آپ کی اندرونی زندگی کے حالات بھی تمام و کمال ملتے ہیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود کی زندگی اور بعثت کی تاریخ ایسی مبرہن اور واضح ہے کہ کسی بانی مذہب کو یہ بات نصیب نہیں ہوئی۔اس خصوص میں آقا اور غلام کے سوانح کے لئے خاص امتیاز احمد مکی اور احمد قادیانی علیہما الصلوۃ والسلام ہی ممتاز اور مخصوص ہیں۔دنیا بھر کے ہادیانِ مذاہب کو یہ بات نصیب نہیں ہو سکی۔آقا کو اگر ایسی جماعت اور قوم ملی تھی جو آ۔کے تمام حالات کو یاد رکھنا اپنا فرض سمجھتی تھی۔اور قدرت نے انہیں زبر دست قوت حافظہ دی تھی۔تو غلام کو ایسے زمانہ میں مبعوث کیا کہ پریس کی برکت سے اُس کی ہر بات اور ہر فعل احاطہ تحریر میں آ جاتا تھا۔پس یہ پہلا امتیاز اور خصوصیت ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم