حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 130 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 130

حیات احمد جلد اوّل حصہ اول ہوئے اور بشاشت اور انبساط اور انشراح صدر کے علامات و امارات اُن کے چہرہ میں نمودار ہو گئے اور فرمانے لگے۔اس کی تعبیر یہ ہے کہ خدا تعالیٰ آپ سے بڑے بڑے کام لے گا۔اور یہ جو دیکھا کہ دائیں طرف تلوار چلا کر مخالفوں کو قتل کیا جاتا ہے۔اس سے مراد وہ اتمام حجت کا کام ہے کہ جو روحانی طور پر انوار و برکات کے ذریعہ سے انجام پذیر ہوگا۔اور یہ جو دیکھا کہ بائیں طرف تلوار چلا کر ہزار ہا دشمنوں کو مارا جاتا ہے۔اس سے مراد یہ ہے کہ آپ کے ذریعہ سے عقلی طور پر خدا تعالیٰ الزام و اسکات خصم کرے گا اور دنیا پر دونوں طور سے اپنی حجت پوری کر دے گا۔پھر بعد اس کے انہوں نے فرمایا کہ جب میں دنیا میں تھا تو میں اُمید وار تھا کہ خدا تعالیٰ ضرور کوئی ایسا آدمی پیدا کرے گا۔پھر حضرت عبداللہ صاحب مرحوم مجھ کو ایک وسیع مکان کی طرف لے گئے جس میں ایک جماعت راستبازوں اور کامل لوگوں کی بیٹھی ہوئی تھی لیکن سب کے سب مسلح اور سپاہیانہ صورت میں ایسی چستی کی طرز سے بیٹھے ہوئے معلوم ہوتے تھے کہ گویا کوئی جنگی خدمت بجالانے کے لئے کسی ایسے حکم کے منتظر بیٹھے ہیں جو بہت جلد آنے والا ہے۔پھر اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔یہ رویاء صالحہ جو درحقیقت ایک کشف کی قسم ہے۔استعارہ کے طور پر انہیں علامات پر دلالت کر رہے ہیں جو مسیح کی نسبت ہم ابھی بیان کر آئے ہیں یعنی مسیح کا خنزیروں کو قتل کرنا اور علی العموم تمام کفار کو مارنا انہیں معنوں کی رو سے ہے کہ وہ حجت الہی اُن 66 پر پوری کرے گا اور بینہ کی تلوار سے اُن کو قتل کر دے گا۔واللہ اعلم بالصواب۔“ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۴۴ تا ۱۴۶ حاشیه ) میاں شرف الدین صاحب سم والے ضلع گورداسپور میں طالب پور کے متصل ایک مقام سم شریف کہلاتا ہے۔وہاں پانی کا ایک چشمہ سا ہے۔وہاں میاں شرف الدین صاحب ایک بزرگ رہتے تھے۔حضرت مرزا صاحب اُن