حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 129 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 129

حیات احمد ۱۲۹ جلد اوّل حصہ اوّل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔منشی الہی بخش اکونٹنٹ اور بعض دوسرے لوگوں کے سامنے بیان کیا۔جس کا مفہوم یہ تھا کہ مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مرحوم سے ایک دن میں نے سنا کہ وہ آپ کی نسبت یعنی اس عاجز ( مسیح موعود۔ایڈیٹر ) کی نسبت کہتے تھے کہ میرے بعد ایک 66 الشان کام کے لئے مامور کئے جائیں گے۔“ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۸۰) منشی محمد یعقوب صاحب کا یہ بیان ۱۸۹۳ء میں شائع ہو گیا۔اور اس وقت تک وہ بیعت میں داخل نہ تھے بلکہ انہوں نے جون ۱۸۹۳ء میں بیعت کی ہے۔اور اس اثناء میں کبھی انہوں نے اس کی تردید نہیں کی بلکہ مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی ہی شہادت کی بناء پر انہوں نے بیعت کر لی۔ان کے متعلق بعض دوسرے حالات کا تذکرہ مناسب موقع پر آئے گا۔کشفی حالت میں مولوی عبداللہ صاحب سے ملاقات حضرت مسیح موعود نے عالم رؤیا میں ان سے جو ملاقات کی۔اس کی کیفیت آپ نے اس طرح پر لکھی ہے۔ایک دفعہ میں نے اُس بزرگ باصفا کو خواب میں ان کی وفات کے بعد دیکھا کہ سپاہیوں کی صورت پر بڑی عظمت اور شان کے ساتھ بڑے پہلوانوں کی مانند مسلح ہونے کی حالت میں کھڑے ہیں تب میں نے کچھ اپنے الہامات کا ذکر کر کے اُن سے پوچھا کہ مجھے ایک خواب آئی ہے اس کی تعبیر فرمائیے۔میں نے خواب میں یہ دیکھا ہے کہ ایک تلوار میرے ہاتھ میں ہے جس کا قبضہ میرے پنجہ میں اور نوک آسمان تک پہنچی ہوئی ہے۔جب میں اس کو دائیں طرف چلاتا ہوں تو ہزاروں مخالف اُس سے قتل ہو جاتے ہیں۔اور جب بائیں طرف چلاتا ہوں تو ہزار ہا دشمن اُس سے مارے جاتے ہیں تب حضرت عبداللہ صاحب مرحوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس میری خواب کو سن کر بہت خوش