حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 94 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 94

حیات احمد ۹۴ پادری ٹیلر کے دل میں عظمت جلد اوّل حصہ اوّل پادری ٹیلر صاحب مرزا صاحب کی بہت عزت کرتے تھے۔اور بڑے ادب سے ان سے گفتگو کیا کرتے تھے۔پادری صاحب کو مرزا صاحب سے بہت محبت تھی۔چنانچہ جب پادری صاحب ولایت جانے لگے تو مرزا صاحب کی ملاقات کے لئے کچہری میں تشریف لائے۔ڈپٹی کمشنر صاحب نے پادری صاحب سے تشریف آوری کا سبب پوچھا تو پادری صاحب نے جواب دیا کہ میں مرزا صاحب سے ملاقات کرنے کو آیا تھا۔چونکہ میں وطن جانے والا ہوں اس واسطے ان سے آخری ملاقات کروں گا۔چنانچہ جہاں مرزا صاحب بیٹھے تھے وہیں چلے گئے اور فرش پر بیٹھے رہے اور ملاقات کر کے چلے گئے۔سرسید کو پہلا خط چونکہ مرزا صاحب پادریوں کے ساتھ مباحثہ کو بہت پسند کرتے تھے اس واسطے مرزا شکستہ تخلص نے جو بعد ازاں موحد تخلص کیا کرتے تھے۔اور مراد بیگ نام جالندھر کے رہنے والے تھے۔مرزا صاحب کو کہا کہ سید احمد خاں صاحب نے توراۃ وانجیل کی تفسیر لکھی ہے آپ ان سے خط و کتابت کریں۔اس معاملہ میں آپ کو بہت مدد ملے گی چنانچہ مرزا صاحب نے سرسید کو عربی میں خط لکھا۔کچہری کے منشیوں سے شیخ الہ داد صاحب مرحوم سابق محافظ دفتر سے بہت انس تھا اور نہایت پکی اور سچی محبت تھی۔شہر کے بزرگوں سے ایک مولوی صاحب محبوب عالم نام سے جو عُزلت گزین اور بڑے عابد اور پارسا اور نقشبندی طریق کے صوفی تھے مرزا صاحب کو دلی محبت تھی۔حکیم میر حسام الدین صاحب سے تعارف چونکہ جس بیٹھک میں مرزا صاحب مع حکیم منصب علی کے جو اس زمانہ میں وثیقہ نویس تھے رہتے تھے اور وہ سر بازار تھی اور اس دکان کے بہت قریب تھی جس میں حکیم حسام الدین صاحب