حیات شمس — Page 281
265۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس $ 1936 حضرت مولانا شمس صاحب سیکھوانی کی وقف زندگی کا ایک اہم اور طویل باب انگلستان میں خدمات جلیلہ پر مشتمل ہے۔آپ کا دور انگلستان فروری 1936 ء سے لیکر اگست 1946 ء تک ایک عشرہ پر محیط ہے۔اس عرصہ میں آپ نے دینی تبلیغی علمی و عملی اور سیاسی و سماجی اور تربیتی میدانوں میں یادگار کار ہائے نمایاں سرانجام دیئے۔آپ کے عرصہ قیام انگلستان میں کئی راست باز انگریز راستی سے آشکار ہوئے۔حضرت مولانا موصوف نے اپنی رپورٹس میں بعض کا ذکر خیر فرمایا ہے جو تاریخ جماعت احمد یہ انگلستان کا ایک اہم باب ہے۔متعدد موضوعات پر لیکچر وخطابات فرمائے۔بیسیوں مرتبہ آپ کی سرگرمیوں کی خبریں یورپی اخبارات و جرائد میں شائع ہوئیں۔کئی فورمز اور سوسائٹیوں میں آپ نے اسلام اور بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے عناوین پر اہم لیکچر دیئے۔اس دور میں آپ نے کئی تاریخی اور عہد ساز شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں مسجد فضل لندن میں بھی آنے کی دعوتیں دیں۔اس باب میں آپ کی کچھ مساعی ہائے نمایاں کا ذکر پیش کیا جارہا ہے، تا معلوم ہو کہ ہمارے اسلاف کس قدر گن، ہمت، محنت اور جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات اسلام سرانجام دیتے رہے اور اپنا تن من، دھن اور سب کچھ اعلائے کلمتہ اللہ کی خاطر خرچ کر دیتے تھے۔علاوہ ازیں کئی دیگر احباب جماعت جیسے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب (خلیفہ اسیح الثالث) اور خاندان سلسلہ کے بعض اور افراد جوان ایام میں انگلستان میں تحصیل علم کیلئے مقیم تھے، حضرت مولانا درد صاحب ، حضرت مولانا شیر علی صاحب اور بعض دیگر احباب جماعت کی تبلیغ اسلام کی کاوشوں نیز دیگر احباب جماعت کی اشاعت اسلام کیلئے مساعیہائے عالیہ کا ذکر بھی شامل کیا گیا ہے۔انگلستان کیلئے آپ کا تقر راور سفر پر روانگی حضرت مولانا شمس صاحب کا انگلستان کیلئے تقر ر فروری 1936ء میں ہوا۔آپ اگست 1946ء تک