حیات شمس

by Other Authors

Page 39 of 748

حیات شمس — Page 39

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس وصال و قرار داد ہائے تعزیت مکرم راجہ ناصر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں: 39 مکرم مولانا صاحب مرحوم رشتہ میں میرے ماموں ہیں۔میری والدہ آمنہ بیگم زوجہ ایم غلام محمد صاحب مرحوم حضرت میاں خیر الدین صاحب سیکھوائی کی بیٹی تھیں اور شمس صاحب حضرت میاں خیر الدین صاحب کے بڑے بھائی کے بیٹے تھے۔اس طرح سرگودھا میں جو عزیزان ان کے رہائش پذیر تھے وہ یہ ہیں مکرم شش صاحب کی چا زاد ہمشیرہ آمنہ بیگم۔مکرم شمس صاحب کے والد صاحب کے بڑے بھائی کے ایک بیٹے حضرت حکیم محمد اسماعیل صاحب ، کرم شمس صاحب کی اہلیہ ممانی سعیدہ صاحبہ کی رشتہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر سلیمہ اختر اور ڈاکٹر قانتہ صادقہ اہلیہ ڈاکٹر شیخ صاحب۔مکرم شمس صاحب مع اہلیہ سرگودھا ملنے آئے ہوئے تھے۔ممانی سعیدہ اور ڈاکٹر سلیمہ اختر دونوں میری والدہ آمنہ بیگم سے ملنے بلاک 22 سرگودھا آئی ہوئی تھیں کہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں مکرم شمس صاحب نماز عصر ادا کر رہے تھے جبکہ ہارٹ اٹیک ہوا۔ابھی تھوڑی ہوش میں تھے کہ ڈاکٹر شمیم احمد شیخ گھر پہنچ گئے۔ابھی ابتدائی طبی امداد شروع کرنی ہی تھی کہ آپ وفات پاگئے۔فوراً بلاک 22 یعنی ہمارے گھر سے ممانی سعیدہ کو بلایا گیا۔جماعت کے بہت سے احباب جمع ہو گئے۔حضرت مرزا عبد الحق صاحب، ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب نائب امیر، ماسٹر محمد الدین صاحب کوٹھی پہنچ گئے۔جلد ہی مکرم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب نے ربوہ پہنچانے کا انتظام کیا اور اس طرح وہ بزرگ جو خود چل کر اہلیہ کے ساتھ سرگودھا آئے تھے واپس ربوہ بھی اہلیہ کے ساتھ خاموشی کی حالت میں پہنچ گئے اور تدفین عمل میں آئی۔مکرم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب کی اہلیہ وفات پا چکی تھیں۔مکرم مولا نائٹس صاحب نے حافظ صاحب سے ڈاکٹر سلیمہ اختر کے رشتہ کی تجویز پیش کی اور اس طرح یہ رشتہ طے پا گیا۔مکرم ڈاکٹر حافظ صاحب تو وفات پاچکے ہیں مگر حضرت مولانا صاحب کی تحریک شدہ ڈاکٹر سلیمہ اختر باحیات ہیں اور بلاک 12 سرگودھا میں مقیم ہیں۔وفات کے روز مکرم مولانا صاحب ماسٹر محمد الدین صاحب انور کے گھر ان سے ملنے آئے تھے کہ اُسی روز وفات پائی۔یہ تمام واقعات محترمہ بشریٰ صاحبہ اہلیہ ماسٹر محمد الدین صاحب انور نے تحریر کروائے ہیں کہ یہ اس وقت کی چشم دید گواہ تھیں۔( مکتوب بنام مؤلف محررہ اکتوبر 2006ء) آپ کے وصال پر آپ کے بیٹے مکرم ڈاکٹر صلاح الدین صاحب شمس ( مرحوم) نے