حیات شمس — Page 666
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس ہیں اور میں نے اسے گلے سے اس وقت تک نہ چھوڑا جب تک وہ مر نہ گئی اور دیکھا کہ اس کے دو ناخن اس کے پنجے سے علیحدہ ہو کر میری انگلیوں میں رہ گئے ہیں۔جنہیں میں نے آسانی 634 سے نکال دیا۔بلی کی تعبیر میں نے بیماری کی اور اس کی موت سے یہ مراد کہ اللہ تعالیٰ مجھے بیماری سے شفا بخشے گا۔ایکسرے کے ذریعہ جو تصویر میں لی گئیں ان سے ظاہر ہوا کہ پلوری کے علاوہ پھیپھڑے میں دو پرانے داغ بھی ہیں۔میو ہسپتال میں سوا دو ماہ گذار کر میں طبی مشورہ کے ماتحت چار ماہ کے لئے کوئٹہ چلا گیا جہاں با قاعدہ علاج کراتا رہا۔کوئٹہ سے واپسی پر 6 اکتوبر کو جو ایکسرے کے ذریعہ تصویر لی گئی تو پھیپڑا بالکل صاف نظر آیا اور پلوری کا کوئی اثر باقی نہ تھا۔وہ پرانے دو داغ بھی جو دو ناخنوں کی صورت میں خواب میں دکھائے گئے تھے درست ہو گئے تھے۔فالحمد للہ علی ذالک۔المبشرات از مولوی عبدالرحمن صاحب ڈیرہ غازی خانوی ، جلد اول صفحہ 221 تا228)