حیات شمس — Page 625
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 593 کے چہروں پر خوشی اور یقین کے آثار تھے کہ ایک بڑے پرانے تجربہ کار اور معروف مناظر کے ساتھ مقابلہ کیلئے ان کا وہ نو جوان جارہا ہے جو ہمیشہ ہر میدان مناظرہ میں فتح یاب ہو کر آیا کرتا ہے۔آپ لوگوں کے درمیان بہت شرمیلے انداز میں نظریں پاؤں کے انگوٹھوں میں لگائے کھڑے تھے۔مجمع میں سے کسی نے اُس غیر احمدی مناظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کو منطق و فلسفہ اور گرائمر میں لا کر الجھانے کی کوشش کیا کرتے ہیں۔" ย اس پر حضرت مولانا نے نہایت اعتماد مگر دھیمی آواز میں کہا ” آپ بے فکر رہیں ہم اس کا جواب دے لیں گے“۔” ہم اس کا انتظام کر لیں گے۔مجھے حضرت مولانا صاحب کو زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقعہ اُس وقت ملا جب حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے آپ کو الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر فرمایا۔الشرکة کے سلسلہ میں ان کے ساتھ بیٹھ کر کام کرنے کا موقعہ ملا۔ان کے ساتھ بے تکلفانہ باتیں کیں۔حضرت مولوی صاحب بے نفس، درویش صفت اور عالم باعمل بزرگ تھے۔اپنے ہی کام سے غرض رکھتے۔دنیا کے جھمیلوں سے حتی المقدور دامن بچا کر چلنے کی کوشش کرتے۔آپ نے الشركة الاسلامیہ کو کامیابی کی راہوں پر چلانے کی کوشش کی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جملہ کتب کو سنِ تصنیف کی ترتیب کے لحاظ سے روحانی خزائن کے نام سے 23 جلدوں میں شائع کرنے کا اہتمام کیا۔آپ کا یہ کارنامہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔ہر جلد کا انڈیکس جو کم و بیش سو صفات پر مشتمل ہوتا آپ خود تیار کرتے۔آپ کی زندگی میں روحانی خزائن کی انہیں جلدیں شائع ہو چکی تھیں بیسویں جلد تیار ہو چکی تھی۔اس کا انڈیکس آپ تیار کر رہے تھے۔وفات سے ایک دن پہلے جب کہ آپ نے انڈیکس کا مسودہ مکمل کر لیا تو خوشی اور اطمینان کا سانس لے کر فر مایا الحمد للہ آج میرا کام مکمل ہو گیا۔اگلے دن آپ کی وفات ہو جاتی ہے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کے خالد (ماہنامہ الفرقان ، جنوری 1968ء) محترم مولانا چوہدری محمد صدیق صاحب، سابق انچارج خلافت لائبریری) حضرت مولانا جلال الدین شمس بھی اس خوش قسمت گروہ میں شامل ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے سلسلہ کی تبلیغ اور خدمت کے لئے چن لیا اور آپ کو ایسی فعّال زندگی عطا فرمائی کہ آخر دم تک خدمت سلسلہ میں مصروف رہے۔حضرت مولانا شمس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے غیر معمولی قوتیں اور طاقتیں عطا فرمائی تھیں۔آپ نہ صرف اعلیٰ درجہ کے مقرر تھے بلکہ اعلیٰ درجہ کے مناظر ، قابل مصنف اور