حیات شمس

by Other Authors

Page 564 of 748

حیات شمس — Page 564

۔خالد احمد بیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز یہ مجاہد احمدیت کے عملی نمونوں کا گلدستہ ہے۔“ " حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب محررہ 24 فروری 2010 ء بنام مکرم وو منیرالدین صاحب شمس میں تحریر فرمایا: مکرم منیر الدین صاحب شمس السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 532 آپ نے حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کے حالات زندگی پر مشتمل مسودہ مجھے بھیجا۔امید ہے انشاء اللہ جب یہ کتابی صورت میں چھپ کر آئے گا تو بہتوں کیلئے ایمان اور ایقان میں زیادتی کا باعث ہوگا۔یہ مجاہد احمدیت کے عملی نمونوں کا گلدستہ ہے۔خاص طور پر آجکل کے واقفین زندگی اور مبلغین کے لئے ایک مثال ہے۔میں نے جستہ جستہ اس کو دیکھا ہے۔ہر واقعہ اپنی طرف خاص طور پر متوجہ کر لیتا ہے اور اس باوفا محنتی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کیلئے ہر وقت کوشاں رہنے والے کے لئے دعا نکلتی ہے اور رشک آتا ہے جو سیح محمدی کے پیغام کو پھیلانے کی دھن لئے ہوئے تھا۔حضرت الصلح الموعودؓ نے یونہی انہیں ” خالد احمدیت کے خطاب سے نہیں نوازا تھا۔اور حضرت مصلح موعوددؓ کا کسی کو ایک خطاب سے نواز نا کوئی معمولی حیثیت نہیں رکھتا تھا۔حضرت مولانا صاحب کا جوانی کا زمانہ تھا یا بڑھاپے کا ہر جگہ آپ سینہ سپر نظر آتے ہیں۔ہندوستان کی شدھی تحریک ہے یا کوئی اور تبلیغ کا میدان۔عرب میں حقیقی اسلام کا پیغام اہل عرب کو پہنچانے کی کوشش ہے یا انگلستان میں عیسائیت کے گڑھ میں بے خوف وخطر اسلام کی خوبیاں بیان کرنا اور مسیح محمدی کے پیغام کو پہنچا نا کہ جس مسیح کے انتظار میں تم ہو وہ دو ہزار سال پہلے وفات پا کر کشمیر میں دفن ہو چکا ہے اور اب زمانہ مسیح محمدی کا ہے اور اس دین کا ہے جو ہمیشہ رہنے والا دین ہے۔پس آؤ اور مسیح محمدی کی جماعت میں شامل ہو جاؤ تا کہ اپنے پیدا کرنے والے کا قرب حاصل کر سکو۔پھر حضرت مصلح موعود کی بیماری کے دنوں میں اس باوفا خادم سلسلہ نے بحیثیت ناظر اصلاح وارشاد