حیات شمس

by Other Authors

Page 549 of 748

حیات شمس — Page 549

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 517 مرد جنگی خدمات کے سلسلہ میں بھرتی ہو چکے ہیں۔یا تو وہ فوج میں کام کرتے ہیں اور یا کارخانوں میں، پھر بھی اللہ تعالیٰ نے انگلستان میں مولوی جلال الدین صاحب شمس کو توفیق دی اور انہوں نے انگلستان کے بڑے طبقہ کے لوگوں میں احمدیت کو روشناس کرا دیا۔اسی طرح امریکہ میں بھی اچھی کامیابی ہوئی ہے مگر سب سے زیادہ کامیابی افریقہ میں ہوئی ہے۔“ (انوار العلوم، جلد 17 صفحہ 455) مبلغین کے ذریعہ پیشگوئی کا ظہور سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اپنے معرکۃ الآراء خطاب ” الموعود میں فرماتے ہیں: بعض ممالک کے مبلغ چونکہ اس وقت جنگ کی وجہ سے قید ہیں اور بعض قادیان میں موجود نہیں اس لئے اُن کا ذکر اس وقت نہیں کیا گیا۔بہر حال تمہیں کے قریب مختلف ممالک ہیں جن میں اسلام احمدیت اور قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت کے لئے اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے مبلغ بھجوانے کی توفیق عطا فرمائی۔باوجود اس کے کہ ہماری جماعت بہت قلیل ہے اور باوجود اس کے کہ ہماری جماعت مالی لحاظ سے بے طاقت ہے اُس نے نہ صرف ہندوستان میں اپنے دشمنوں کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے کناروں تک اسلام اور احمدیت کا نام پہنچا دیا۔ارجنٹائن ( جنوبی امریکہ ) میں مولوی رمضان علی صاحب ہماری جماعت کی طرف سے تبلیغ کا کام کر رہے ہیں۔البانیہ، یوگوسلاویہ اور چیکوسلواکیہ میں مولوی محمد دین صاحب تبلیغ کرتے رہے ہیں۔پولینڈ میں حاجی احمد خاں صاحب ایاز نے کام کیا۔لندن میں اس وقت مولوی جلال الدین صاحب سٹس کام کر رہے ہیں۔امریکہ میں صوفی مطیع الرحمن صاحب کام کر رہے ہیں۔ملک محمد شریف صاحب اٹلی میں کام کر رہے ہیں اور چوہدری محمد شریف صاحب مصر، فلسطین اور شام میں تبلیغی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور مشرقی افریقہ میں شیخ مبارک احمد صاحب اور سماٹرا جاوا اور ملایا میں مولوی رحمت علی صاحب ، مولوی محمد صادق صاحب، مولوی غلام حسین صاحب ایاز ، ملک عزیز احمد صاحب اور سید شاہ محمد صاحب کام کر رہے ہیں۔اسی طرح مغربی افریقہ یعنی سیرالیون، گولڈ کوسٹ اور نائیجیریا میں ہمارے بہت سے مبلغ کام کر رہے ہیں جن میں مولوی نذیر احمد صاحب ابن بابو فقیر علی صاحب مولوی نذیر احمد صاحب مبشر ، حکیم فضل الرحمن