حیات شمس — Page 548
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 516 گذشتہ دنوں انگلستان میں پادریوں نے انجیل کی تعلیم کے خلاف یہ فتویٰ دے دیا تھا کہ عورتیں ننگے سر گر جا جاسکتی ہیں۔ہمارے مبلغ مولوی جلال الدین صاحب شمس نے ان کو پکڑا کہ تم نے یہ کیا فتویٰ دے دیا تمہاری انجیلی تعلیم تو اس کے مخالف ہے مگر انہوں نے اس کا کوئی ( تفسیر کبیر جلد ہشتم صفحه 171) جواب نہ دیا تراجم قرآن کریم سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ ” بعض اہم اور ضروری امور 1943ء میں تراجم قرآن کریم کے ضمن میں فرماتے ہیں : تیسری تجویز یہ ہے کہ اس وقت انگلستان میں مختلف ممالک کے لوگ آئے ہوئے ہیں اور ہم آسانی سے اچھے جرمن، اٹالین اور روسی زبانیں جاننے والے لوگ پا سکتے ہیں۔یہ لوگ مصیبت زدہ ہیں اور تھوڑے روپیہ پر کام کر سکتے ہیں۔ہم نے مولوی جلال الدین صاحب شمس کو اس بارہ میں لکھا تھا۔انہوں نے جواب دیا ہے کہ میں اس بارہ میں انتظام کر رہا ہوں۔ترجمۃ القرآن کے محکمہ کو میں ہدایت دیتا ہوں کہ جتنا حصہ وہ صاف کر چکے ہیں وہ شمس صاحب کو بھجوادیں تا کہ وہ آگے کسی اور زبان میں ترجمہ کرانے کا انتظام کریں۔اس طرح کام میں بہت سہولت ہو جائے گی۔اس کے بعد عربی دان اس ترجمہ پر نظر ثانی کر لیں گے اور ہم جلد ہی مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کر سکیں گے۔اس میں دیر نہ کرنی چاہئے جنگ کے بعد لوگ جلد حق قبول کرنے کیلئے تیار ہوں گے اس لئے تفصیلات کی طرف زیادہ نہیں جانا چاہئے بلکہ زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے اور وہ اسی طرح پہنچ سکتا ہے کہ جلد سے جلد تبلیغی لٹریچر تیار کیا جائے۔“ (انوار العلوم، جلد 17 صفحہ 41) جنگ عظیم دوم کے نازک وقت میں خدمات سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ بعض اہم اور ضروری امور 1944 ء میں بیرونی ممالک کے تبلیغی مراکز کے ذکر میں فرماتے ہیں: اس سال (1944ء) جنگی مشکلات کے باوجود انگلستان، امریکہ اور افریقہ میں تبلیغی لحاظ سے اچھی کامیابی ہوئی ہے۔انگلستان اور امریکہ وغیرہ ممالک میں یہ حالت ہے کہ قریباً تمام