حیات شمس

by Other Authors

Page 547 of 748

حیات شمس — Page 547

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس فرمودات خلفائے سلسلہ احمدیہ سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی سیدنا 515 خالد احمدیت حضرت مولانا شمس صاحب کی بلا دعر بیہ سے کامیاب مراجعت پر 10 فروری 1932ء کو لجنہ اماءاللہ قادیان نے مولوی جلال الدین شمس صاحب کی کامیاب واپسی کی خوشی میں دعوت چائے " دی۔اس موقعہ پر سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اپنے مختصر خطاب میں فرمایا: چونکہ نماز کا وقت قریب ہے اور اس دعوت میں شامل ہونے والوں نے وضو بھی کرنا ہوگا۔اس لئے میں دعا پر اس جلسہ کو ختم کرتا ہوں۔مولوی جلال الدین صاحب شمس کو واپسی پر کشمیر کا کام سپرد کر دیا گیا ہے اور میں سمجھتا ہوں خدا تعالیٰ کی بہت بڑی عنایت ہے کہ ہمارے کام کرنے والے لوگ کام سے تھکتے نہیں۔ایک شخص جو چھ سال کا لمبا عرصہ اپنے وطن سے دور سمند پار رہا ہو وہ امید کر سکتا ہے کہ واپسی پر اسے اپنے رشتہ داروں کے پاس رہنے اور آرام کرنے کا موقع دیا جائے گا مگر یہ مردوں اور عورتوں کیلئے تعجب کی بات ہوگی کہ مولوی صاحب جب سے آئے ہیں گل صرف چند گھنٹے کیلئے اپنے وطن گئے کیونکہ آتے ہی انہیں کام پر لگا دیا گیا ہے۔ممبرات لجنہ اور دوسرے دوست دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ان کے اخلاص میں برکت دے اور جس کام پر انہیں لگایا گیا ہے اور جو 66 ملک اور دین اور مسلمانوں کے فائدہ کا کام ہے اس کے کرنے کی توفیق بخشے۔آمین۔“ الفضل قادیان 14 فروری 1932ء) سید نا حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” بنی اسرائیل کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسی کو بھی معراج ہوا تھا۔چنانچہ مجھے معلوم ہوا کہ عزیزم مولوی جلال الدین صاحب شمس نے یہودی روایات لندن میوزیم کی کتب دیکھ کر نکالی ہیں جس میں اس واقعہ کا ذکر ہے۔“ ( تفسیر کبیر جلد چہارم صفحہ 467) ایک اور موقع پر سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے آپ کی بابت ارشاد فرمایا: