حیات شمس — Page 529
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 497 -26 جماعت احمدیہ کے اہم فرائض اور اس کی امتیازی خصوصیات 20 مارچ 1964ء کو مولانا صاحب نے بحیثیت ناظر اصلاح وارشاد مرکز یہ جمعہ کے موقع پر ایک اہم خطبہ ارشاد فرمایا جس میں جماعت احمدیہ کے تربیتی فرائض اور اس کی امتیازی خصوصیات کو باحسن بیان فرمایا۔بعد میں مئی 1964ء میں نظارت اصلاح ارشاد مرکزیہ نے یہ خطبہ کتابی صورت میں شائع کیا جو کہ 30 صفحات پر مشتمل ہے۔27- بشارات ربانیہ یعنی سیدنا حضرت حافظ مرزا ناصراحم صاحب خلیفہ لمسیح الثالث کی خلافت کے متعلق بشارات یہ روح پرور کتاب حضرت مولانا صاحب نے بحیثیت ناظر اصلاح ارشاد مرکز یہ تالیف کی۔پہلی بار یہ کتاب پانچ ہزار کی تعداد میں 1966ء میں الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ نے شائع کی جسے ضیاء الاسلام پریس ربوہ نے طبع کیا۔یہ کتاب 95 صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں بزرگان اور احباب جماعت کے 85 رویا و کشوف اور بشارات الہیہ درج کی گئی ہیں۔فہرست دیگر کتب مندرجہ بالا کتب کے علاوہ ذیل میں حضرت مولانا شمس صاحب کی تصانیف میں سے بعض کی فہرست پیش کی جارہی ہے۔-1 -2 -3 اسلام۔( قیام انگلستان کے دوران انگریزی میں لکھی گئی ) اعجب الاعاجيب فى نفى الاناجيل لموت المسيح على الصليب البرهان الصريح في ابطال الوهية المسيح ( اس کتاب کا ذکر بلا دعر بیہ والے باب میں کیا جا چکا ہے۔) تحقيق الاديان هل الاناجيل الموجودة موحى بها من الله تعالى -4 -5 -6 -7 تنوير الالباب لابطال دعوة البهاء و الباب حكمة الصيام الساكت عن الحق شيطان اخرس