حیات شمس — Page 522
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس _^ و۔- 1 + آل مسلم پارٹیز کنونشن نے خاتم الانبیاء کی جو تشریح کی ہے کیا وہ مسلم عقیدہ کا ہمیشہ جزو رہی ہے؟ قرآن وسنت کے حوالے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلامی ، سیاسی ، مذہبی نظام میں غیر مسلموں کو ایک غیر ملکی عصر کے طور پر قرار دیا گیا ہے 490 ڈائریکٹ ایکشن کا جواز تبصره بر جواب مولانا مودودی صاحب احمدیوں کی مطبوعات جو عامتہ المسلمین کے مذہبی جذبات واحساس کی تو ہین کرتی ہیں دیگر مسلمانوں کی مطبوعات جن سے احمدیوں کے عقائد کی تو ہین ہوتی ہے حضرت مولانا شمس صاحب تحریر فرماتے ہیں: فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت نے دوران تحقیقات متعلقہ جماعتوں سے دس سوالات یا دس نکات کے جوابات طلب کئے تھے۔جماعت اسلامی کی طرف سے مولانا مودودی صاحب نے اور اسی طرح بعض اور جماعتوں نے ان کے جوابات دیئے تھے۔صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے ان دس سوالات کے جو جوابات دیئے گئے وہ ہم ذیل میں درج کرتے ہیں اور ہر ایک سوال کے جواب کے بعد مولانا مودودی صاحب کے پیش کردہ جوابات پر نہایت اختصار کے ساتھ تبصرہ کیا جائے گا۔(فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت کے سوالات کے جوابات صفحہ 3) 17- شرح القصيده يا عين فيض الله والعرفان يا عين فيض الله والعرفان سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا شہرہ آفاق عربی قصیدہ ہے جس کی شرح لکھنے کی سعادت حضرت مولانا شمس صاحب کو حاصل ہوئی۔آپ نے یہ شرح ستمبر 1956ء میں لکھی۔اس کتاب میں پہلے قصیدہ درج کر کے اس کا ترجمہ دیا گیا ہے پھر قصیدہ مع ترجمہ و شرح پیش کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ مشکل الفاظ کی لغوی تشریح بھی دی گئی ہے۔بعض اشعار کی تشریح میں دلچسپ روایات و واقعات بھی پیش کئے گئے ہیں۔یہ کتاب جو کہ 192 صفحات پر مشتمل ہے، الشركة الاسلامیہ لمیٹڈ نے 1956ء میں شائع کی۔اس کتاب کے آخر میں حضرت مولانا شمس صاحب نے اپنا لکھا ہوا عربی قصیدہ بھی قرآن کریم اور صحابہ رسول اکرم ﷺ کی شان میں پیش کیا ہے۔