حیات شمس

by Other Authors

Page 501 of 748

حیات شمس — Page 501

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 469 نوٹ : محولہ بالا تاریخی تقریب کی رپورٹ ریویو آف ریلیجـنـزار دو قادیان مئی 1936ء میں بھی شائع ہوئی جو وہاں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔مرتب جناب عبد الکریم خان صاحب یوسف زئی پونچھ (کشمیر) نے مئی 1936ء میں کرنل ڈگلس کو ایک خط لکھا جس میں مسجد لنڈن میں ان کی تقریر کے متعلق ذکر تھا۔کرنل ڈگلس نے اس خط کا پر خلوص جواب دیا اس خط کا عکس الفضل میں شائع ہو چکا ہے۔انگلستان میں یوم تبلیغ اور کرنل ڈگلس مولا نا محمد صدیق صاحب امرتسری تحریر کرتے ہیں : تفصیل کیلئے دیکھیں الفضل قادیان 13 اگست 1936ء) 30 جولائی 1939 کو انگلستان میں جماعت احمدیہ کا یوم تبلیغ تھا۔اسی مناسبت سے حضرت مولا نا جلال الدین صاحب امام مسجد فضل لندن نے دیگر تبلیغی پروگراموں کے علاوہ مسجد میں ایک تبلیغی جلسہ کا بھی انتظام کیا جس کی صدارت کیلئے جناب کرنل مانٹیگو ولیم ڈگلس پیلاطوس ثانی سے درخواست کی گئی جو انہوں نے بخوشی قبول فرمالی۔جلسہ کا انتظام احاطہ مسجد کے باغ میں کیا گیا تھا جس کے بعد چائے وغیرہ سے حاضرین کی تواضع کرنے کا پروگرام تھا۔پروگرام کے مطابق کرنل ڈگلس جلسہ سے کوئی آدھ گھنٹہ پہلے ہی تشریف لے آئے۔حضرت مولانا شمس صاحب اور خاکسار نے فلیٹ پر ان کا خیر مقدم کیا اور مشن ہاؤس میں بٹھایا۔کچھ دیر کے بعد حضرت مولانا صاحب خاکسار اور مکرم مسٹر بلال منحل مرحوم ( انگریز نومسلم ) اور مکرم شیخ احمداللہ صاحب مرحوم کو کرنل صاحب کے ساتھ بیٹھنے کا ارشادفرما کرخود جلسہ کے انتظامات کیلئے وہاں تشریف لے گئے اور ہم تینوں اور بعض دیگر مہمان کرنل صاحب موصوف سے مصروف گفتگور ہے۔۔۔۔۔ذہنی یادداشت سے حضور کی تصویر بنانا اس کے بعد کرنل صاحب نے فرمایا: ڈاکٹر مارٹن کلارک کی شکل تو اب میرے ذہن سے اتر چکی ہے لیکن مرزا صاحب کی شکل ابتک اچھی طرح یاد ہے۔تقریباً ایسی ہی تھی جیسی کہ ان کی یہ تصویر ہمارے سامنے آویزاں ہے۔(اس وقت موجود تھی )۔عرصہ ہوا میں نے ایک مرتبہ محض اپنی یاداشت سے کام لے کر پنسل سے مرزا صاحب کی