حیات شمس

by Other Authors

Page 3 of 748

حیات شمس — Page 3

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 3 ثریا سے واپس لے آئے گا۔یعنی ابنائے فارس میں سے ایک مرد یا ایک سے زائد اشخاص ایمان کوثر یا ستارے سے واپس لے آئیں گے۔اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں آخرین کو بھی ایک خاص مرتبہ عطا فرمایا ہے اور ان آخرین میں رفقاء واصحاب امام مہدی بھی شامل ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے امام مہدی کے اصحاب کا کئی مواقع پر مرتبہ بیان فرمایا ہے۔ایک موقع پر فرمایا: عِصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِي أَحْرَزَهُمَا اللَّهُ مِنَ النَّارِ عِصَابَةٌ تَغْرُوا الْهِنْدَ وَعِصَابَةٌ تَكُونُ مَعَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ ( سنن نسائی کتاب الجہا د حدیث نمبر 3188) یعنی میری امت کی دو جماعتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے آگ سے محفوظ قرار دیا ہے۔پہلی جماعت وہ ہے جو ہندوستان میں جہاد کرے گی اور دوسری جماعت وہ لوگ ہیں جو عیسی ابن مریم کے ساتھ ہوں گے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بشارت لاکھوں اصحاب حضرت امام مہدی علیہ السلام کے وجود کی صورت میں پوری ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لاکھوں جان شار عطا فرمائے اور مسیح موعود کی شان مسیحی وقوت قدسی کی برکت سے لاکھوں روحانی مردے زندہ ہو گئے۔آپ کے رفقاء ہمارے لئے نور کے مینار اور روشن ستارے ہیں۔عالم روحانی میں ہمارے لئے اتنے خزائن ہیں کہ اس پر جتنا بھی شکر خداوندی بجالایا جائے کم ہے۔حضور فرماتے ہیں: لیکن ایک بات بڑی غور طلب ہے کہ صحابہ کی جماعت اتنی ہی نہ سمجھو، جو پہلے گزر چکے بلکہ ایک اور گروہ بھی ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ذکر کیا ہے۔وہ بھی صحابہ میں داخل ہے جو احد کے بروز کے ساتھ ہوں گے، چنانچہ آپ نے فرمایا: وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بهم ( الجمعہ :4 ) یعنی صحابہ کی جماعت کو اسی قدر نہ سمجھو، بلکہ مسیح موعود کے زمانہ کی جماعت بھی صحابہ یہی ہوگی۔( ملفوظات جلد اول، مطبوعہ پاکستان 2003ء، صفحہ 431) اپنی جماعت کے وہ لوگ جو انتقال کر گئے سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: دنیا کی دولت اور سلطنت رشک کا مقام نہیں مگر رشک کا مقام دعا ہے۔میں نے اپنے احباب حاضرین اور غیر حاضرین کیلئے جن کے نام یاد آئے یا شکل یاد آئی ، آج بہت دعا کی اور اتنی دعا کی کہ اگر خشک لکڑی پر کی جاتی تو سرسبز ہو جاتی۔ہمارے احباب کیلئے یہ بڑی نشانی ہے۔رمضان کا