حیات شمس

by Other Authors

Page 412 of 748

حیات شمس — Page 412

حیات ہنس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 396 آپ کو یہ بھی خبر دی کہ گو آپ کی مخالفت بہت شدید ہوگی مگر جو بیج آپ کے ہاتھوں بویا گیا ہے وہ بڑھے گا اور پھلے گا اور پھو لیگا اور دنیا کی کوئی طاقت اسے اکھیڑ نہ سکے گی اور اللہ تعالیٰ آپ پر برکات نازل فرمائے گا حتی کہ بادشاہ آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اللہ تعالیٰ نے آپ سے یہ بھی وعدہ فرمایا کہ اس کے رستہ میں جو لوگ آپ کی مدد کریں گے وہ ان کی مدد فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ بہت سے نشانات دکھائے جن میں بعض کا ذکر پیش کردہ کتب میں موجود ہے۔ان میں سے دو کتب جماعت احمدیہ کے موجودہ امام کی تصنیف ہیں جو اپنی ذات میں خدا تعالیٰ کا ایک زندہ نشان ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چودہ سو سال قبل اور ایک مسلمان ولی اللہ نے آٹھ سو سال قبل یہ پیشگوئی کی تھی کہ مسیح موعود کا ایک لڑکا آپ کا جانشین ہوگا اور آپ کے کام کی تکمیل کرے گا۔وہ اللہ تعالیٰ کا پیغام سب اقوام تک پہنچائے گا اور اس کی شہرت دنیا کے کناروں تک پھیلے گی اور اس کے ذریعہ اقوام برکت حاصل کریں گی۔اللہ تعالیٰ آپ سے کلام کرتا ہے اور امور غیبیہ سے آپ کو قبل از وقت مطلع کرتا ہے۔اگر یور میجسٹی اسلام کی صداقت کا کوئی تازہ نشان دیکھنا چاہیں۔ایسا نشان جو صرف دعاؤں سے ہی حاصل ہوسکتا ہو تو اگر حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کو اس بارہ میں لکھا جائے تو آپ دعا فرمائیں گے۔میں Your Majesty ، شاہی خاندان اور Your Majesty کی حکومت کی اپنے وطن کو فاتحانہ واپسی کا خواہاں ہوں۔ملکہ موصوفہ کی طرف سے ڈچ کونسل جنرل نے مولوی صاحب مکرم کو لکھا کہ آپ کا خط اور مرسلہ کتب ہر میجسٹی کو پہنچا دی گئی ہیں۔ملکہ موصوفہ نے آپ کے تحفہ کو قبول فرمایا اور مجھے اس کیلئے آپ کا شکر یہ ادا (الفضل قادیان 13اکتوبر 1944ء) کرنے کی ہدایت کی ہے۔قرآن کریم اور بائبل کے موضوع پر کامیاب مباحثات مدیر الفضل رقمطراز ہیں : مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس مبلغ انگلستان اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اس کی عطا کی ہوئی توفیق سے جنگ کے شدید خطرات اور مشکلات کے باوجود پوری سرگرمی اور جوش کے ساتھ اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔جولوگ گزشتہ ایام میں جنوبی انگلستان پر جرمنوں کے خوفناک بموں کے حملوں کا حال