حیات شمس

by Other Authors

Page 399 of 748

حیات شمس — Page 399

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 383 ملاقات ہوئی۔وہ ہندوستان میں بھی رہ چکے ہیں اور عربی ممالک میں پندرہ سال کے قریب رہے ہیں انہوں نے دوران گفتگو میں اسلام کے متعلق کتب کے مطالعہ کرنے کا شوق ظاہر کیا۔چنانچہ میں نے انہیں پہلے اسلام کتاب بھیجی جس کے جواب میں وہ شکر یہ ادا کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میں نے کتاب کو پڑھنا شروع کر دیا ہے۔کتاب دلچسپ ہے۔میں کسی روز مسجد دیکھنے کیلئے بھی آؤں گا۔ناٹنگھم والی میٹنگ میں ہم نے قبر مسیح اور ساؤتھ افریقہ کی فتح کے متعلق پیشگوئیوں والے اشتہارات حاضرین میں تقسیم کئے۔بعض کو اسلام کے نسخے بھی دیئے چونکہ اس سوسائٹی کے اکثر ممبر دہریہ ہیں۔انہوں نے کہا یہ بات کہ میسج مر گئے اور کشمیر میں دفن ہیں، زیادہ معقول اور قابل تسلیم ہے۔ایک شخص نے ناٹنگھم سے دونوں اشتہار پڑھ کر لکھا کہ مجھے اب اس امر کا شوق ہے کہ میں اور لٹریچر پڑھوں۔آپ مجھے کتابیں بھیج دیں میں قیمت ادا کر دوں گا۔چنانچہ اسے مناسب لٹریچر بھیجا گیا۔۔اشاعت دین کیلئے مساعیہائے جمیلہ الفضل قادیان 10 مارچ 1944ء) مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس امام مسجد احمد یہ لنڈن 19اپریل 1944ء کی چٹھی میں تحریر فرماتے ہیں: چرچ کے سات اخبارات و رسائل کے ایڈیٹروں کو ”اسلام“ کے نسخے برائے ریویو بھیجے۔سوسائٹی فار دی سٹڈی آف ریچز کی طرف سے جو سہ ماہی رسالہ شائع ہوتا ہے اس کے ایڈیٹر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس پر ریویو شائع کریں گے۔پارلیمنٹ کے بعض ممبروں کو بھی ” اسلام کے نسخے بھیجے گئے۔The people ہفتہ وار اخبار میں معراج کے متعلق غلط بیانی کی گئی تھی اس کے متعلق ایڈیٹر کو خط لکھا کہ نامہ نگار نے جو کہانی قرآن کریم کی طرف منسوب کر کے لکھی ہے وہ قرآن مجید میں کہیں مذکور نہیں نامہ نگار کو چاہیے کہ یا تو وہ قرآن مجید کی سورۃ اور آیت بتائے یا اپنے غلط بیان کی تصیح کرے۔یوگوسلاویہ کے بادشاہ پیر اول کی شادی شاہزادی الیگزنڈرا سے ہوئی۔اس موقعہ پر جماعت احمد یہ انگلستان کی طرف سے مبارک باد کا تار دیا گیا جس کے جواب میں پرائیویٹ سیکرٹری نے بادشاہ اور ملکہ کی طرف سے بذریعہ تارشکریہ ادا کیا۔اس شادی کی تقریب پر انہیں کلیئر ج ہوٹل میں ریسیپشن دیا گیا جس میں میں مدعو تھا۔منتظمین نے ینگ پیٹر سے مجھے انٹرویو کرایا نیز یوگوسلاویہ کے منسٹر آف ٹرانسپورٹ سے بھی گفتگو ہوئی۔مسٹروٹسن جو ضلع گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر رہ چکے ہیں، ان سے نیز دوسروں سے ملاقات ہوئی۔