حیات شمس — Page 325
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 309 را ڈول کا ترجمہ قرآن پڑھا ہوا تھا۔اس میں سے بعض باتیں لکھی ہوئی تھیں جو اس نے دریافت کیں۔پھر میں نے انہیں کھانے کیلئے بھی دریافت کیا۔غرضیکہ وہ بہت خوش ہو کر گئے اور تحفہ شہزادہ ویلز انہیں مطالعہ کیلئے دی گئی۔Sussex میں رہتے ہیں یہاں سے دو گھنٹہ کا راستہ ہے۔انہوں نے بوقت فرصت پھر آنے کا وعدہ کیا ہے۔الفضل قادیان 4 /اگست 1938ء صفحه 2) حضرت صاحبزادہ میرزا ناصر احمد صاحب کولندن میں الوداعی پارٹی۔انگریز نومسلمین کی طرف سے اظہار عقیدت ( حضرت مولانا شمس صاحب) صاحبزادہ میرزا ناصر احمد صاحب 1934ء کو لنڈن تشریف لائے۔آپ کے یورپ آنے کا اصل مقصد یورپ کے حالات اور مفکرین یورپ کے خیالات و افکار سے واقفیت حاصل کرنا تھی جو آپ نے جیسا کہ میں سمجھتا ہوں کافی حد تک حاصل کر لی ہے۔اس کے ساتھ آپ نے ایک سیمی کورس بھی پورا کر کے اس میں امتحان دیا ہے۔آپ کا ان لوگوں پر جنہیں آپ سے گفتگو کرنے یا آپ کے ساتھ رہنے کا شرف حاصل ہوا بہت اچھا اثر ہے۔آپ نے شعائر اسلام کی پوری طرح پابندی کر کے ان طالب علموں کیلئے ایک نہایت اعلیٰ نمونہ قائم کر دیا جو کہتے ہیں کہ اس ملک میں شعائر اسلام کی پابندی کرنا ناممکن ہے۔آپ یہاں سے 21 جولائی کو گیارہ بجے وکٹوریہ ٹیشن سے روانہ ہوئے۔گاڑی کے چلنے سے پہلے سب دوستوں نے جو اسٹیشن پر حاضر تھے دعا کی۔اب آپ مصر، فلسطین و شام میں تین ماہ تک قیام فرما کر حالات کا مطالعہ فرمائیں گے۔خدا تعالیٰ آپ کو سلسلہ کیلئے نہایت خیر اور بابرکت وجود بنائے اور ہر قسم کی روحانی اور مادی ترقیات عطا فرمائے۔آمین۔10 جولائی کو دار التبلیغ میں جماعت احمد یہ لنڈن کی طرف سے آپ کو ایڈریس پیش کرنے کیلئے ایک الوداعی ڈنر پارٹی دی گئی جس میں تلاوت قرآن کریم کے بعد جو خاکسارنے کی ہمسٹرمحمد حارث ایک انگریز نو مسلم نے جماعت احمد یہ لنڈن کی طرف سے مندرجہ ذیل ایڈریس پڑھا: مخلصانہ ایڈریس حضرت مرزا حافظ ناصر احمد صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ رنج واندوہ اور مسرت و انبساط کے مشترکہ جذبات کے ساتھ ہم ممبران جماعت احمد یہ برطانیہ آپ کی