حیات شمس — Page 322
۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 306 جب بھی میں رپورٹیں لکھتا ہوں اس سے میری اصل غرض یہی ہوتی ہے کہ دوستوں کو دعا کیلئے تحریک ہوتی رہے۔تبلیغی خطوط اور ملاقاتیں سب سے مفید طریقہ تبلیغ خط و کتابت اور پرائیویٹ ملاقاتیں ہیں اور ملاقات کا وقت مقرر کرنے کیلئے بعض دفعہ دو دو تین تین دفعہ خط لکھنا پڑتا ہے۔ایام زیر رپورٹ میں (۱) ڈبلیو آر ونڈ ز کو تبلیغی خط لکھا اور کتابیں بھیجیں۔(۲)Mrs Matrai کیمبرج یونیورسٹی میں تعلیم پاتی ہیں ان کا پتہ پروفیسرایم عبداللہ صاحب بٹ نے دیا تھا۔انہیں تبلیغی خط لکھا اور کتب بھی بھیجیں۔پہلے وہ امتحان کی تیاری میں مشغول تھیں اب انہوں نے اپنے تازہ خط میں شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے میرا خیال تھا کہ میں کتابیں ختم کر کے جواب دوں گی لیکن چونکہ میں نے کتابوں کا مطالعہ دیر سے شروع کیا ہے اس لئے ابھی شکریہ ادا کرتی ہوئی کہتی ہوں کتابیں بہت دلچسپ ہیں۔امید ہے جب میں سب کتابیں ختم کرلوں گی تو آپ کو پھر خط لکھوں گی۔(۳) مسٹرا بیچ والکر کو ڈربی میں کتا بیں بھیجیں اور تبلیغی خط لکھا۔(۴) مسٹر بینڈل کو بھی ایک کتاب اور خط بھیجا (۵) مسٹر ایس ولسن نیوزی لینڈ کے رہنے والے ہیں وہ اور JKaithleen مسجد دیکھنے کیلئے آئے، ان سے سلسلہ کے متعلق گفتگو ہوئی اور ایک ایک کتاب بھی مطالعہ کیلئے دی گئی۔(4)JKaithleen سے ایکٹن روٹری کلب میں ملاقات ہوئی تھی۔یہ مصر میں کئی سال رہ چکے ہیں انہوں نے چند سوالات بھی کئے تھے جن کے میں نے جوابات دیئے اور پھر واپس آکر احمدیت یعنی حقیقی اسلام انہیں بھیجی اور مسجد دیکھنے کیلئے بھی دعوت دی۔چنانچہ انہوں نے جواب میں دلی شکر یہ ادا کرتے M۔C۔Balq(۷) ہوئے اور کتاب کو پڑھنے کا وعدہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں مسجد دیکھنے کیلئے بھی کبھی ضرور آؤں گا۔۔Mr۔M۔C پراونشل بنک لمیٹڈ کے مینجر ہیں ان سے بھی اسی کلب میں ملاقات ہوئی تھی۔یہ ہندوستان میں صوبہ سرحد میں کئی سال تک فوج میں رہ چکے ہیں انہیں بھی خط اور تحفہ شاہزادہ ویلز کتاب بھیجی (۸) Mr۔E۔Apron اٹلی کی اخبارات کے نمائندہ ہیں۔انہیں Ahmadiyya Movement کتاب بھیجی۔(۹) ٹرکی کی ایک تعلیم یافتہ عورت مسجد دیکھنے کیلئے آئی۔اس سے سلسلہ کے متعلق گفتگو کی اور احمد یہ