حیات شمس — Page 307
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 291 ذکر کیا اور کہا کہ مسیح نے پطرس سے کہا کہ۔Feed my sheep Lamb کیونکہ ان دولفظوں میں بہت فرق ہے۔میں نے انجیل سے Sheep کا لفظ بھی دکھایا۔مولا نا در دصاحب اس روز مکان پر رہے اور جو لوگ مکان پر آئے ان سے انہوں نے گفتگو کی۔اسی طرح حضرت میاں ناصر احمد صاحب اور دیگر صاحبزادگان کو بھی پمفلٹ بھیج دیئے گئے جو انہوں نے تقسیم کیے۔(الفضل قادیان 2 جون 1937ء) ایک مستشرق یہودی سے عربی میں گفتگو خاکسار اور برادرم عبد العزیز صاحب Society for promoting the study of Religions میں گئے۔وہاں ڈاکٹر اے ایس یہودا کا جو یہود المذہب اور مستشرق ہیں، ” اسرائیلی نبیوں“ کے موضوع پر لیکچر تھا۔انہوں نے لکھا ہو ا پر چاپڑھا۔اس کے بعد سوال و جواب کیلئے موقعہ دیا گیا۔انہوں نے کہا میں عربی جانتا ہوں اس لئے میں نے عربی میں یہ سوال کیا کہ حضرت موسیٰ کے بعد پے در پے نبی آئے لیکن مسیح علیہ السلام کے بعد یہ سلسلہ کیوں منقطع ہو گیا۔کیا اس کی وجہ یہ نہیں جو حضرت مسیح نے بتائی تھی کہ چونکہ انہوں نے میرا انکار کیا ہے اس لئے آسمانی بادشاہت ان سے چھین لی جائے گی اور ایک دوسری قوم کو دے دی جائے گی جو اپنے وقت پر پھل دیگی۔زمانہ نے اس کی تصدیق بھی کر دی چنانچہ ان کے بعد یہود سے کوئی نبی مبعوث نہ ہوا اور دوسری قوم بنی اسماعیل سے حضرت موسیٰ“ کی مانند نبی مبعوث ہوا۔اگر یہ وجہ درست نہیں ہے تو کیا آپ اصل وجہ یہود سے انقطاع نبوت کی بتا سکتے ہیں؟ وہ چونکہ عربی جلدی نہیں بول سکتے تھے اور در حقیقت ان کیلئے اس سوال کا جواب دینا بھی مشکل تھا انہوں نے کہا میں اس کا جواب پھر دوں گا۔اختتام جلسہ پر بھی انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ کسی وقت میرے مکان پر آکر تبادلہ خیالات کریں۔عربی بولنے کا حاضرین پر اچھا اثر ہوا۔ایک دو نے بعد میں گفتگو بھی کی اور ایک پادری کو میں نے سوال بتایا تو کہنے لگا کہ نہایت معقول سوال ہے۔ہم دوسری قوم سے مراد برٹش وغیرہ سمجھتے ہیں لیکن بنی اسماعیل اس سے مراد ہونا قرین قیاس ہے بہر حال میں اس پر غور کروں گا۔میں نے کہا حضرت اسماعیل کے متعلق پیدائش میں یہ صاف طور پر لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم سے وعدہ کیا کہ میں اسماعیل کو بھی ایک قوم بناؤں گا وہاں بھی Nation کا لفظ ہے اور حضرت مسیح کے قول میں بھی نیشن کا ہی لفظ مذکور ہے۔