حیات شمس

by Other Authors

Page 294 of 748

حیات شمس — Page 294

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس یہودی تو بہ کیونکر علاج ہے۔شمس جب حضرت موسی آئے اس وقت جو لوگ گناہ کرتے تھے انہیں معاف کیا گیایا نہیں۔یہودی معاف کیا گیا۔لیکن وہاں پر یسٹ واسطہ ہوتا تھا۔شمس: پریسٹ معصوم ہوتا تھا یا گنہگار۔تھایا یہودی : وہ بھی گنہگار ہوتا تھا۔278 شمس پھر اس کے اپنے گناہ کیسے معاف ہوتے تھے اس پر یہودی ہنس پڑ اور دوسرے بھی ہنس دیئے۔میں نے کہا آپ نے خود اقرار کر لیا کہ تو بہ گناہوں کا علاج ہے اور خدا گناہ معاف کر دیا کرتا ہے۔پس انسان پوری کوشش کرے تو خدا تعالیٰ کی بھیجی ہوئی شریعت پر پورے طور سے عمل کر سکتا ہے۔یہودی آپ کا قانون کونسا ہے؟ شمس قرآن مجید جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔یہودی توریت میں اور اس میں کیا فرق ہے؟ شمس توریت صرف بنی اسرائیل کیلئے تھی نہ کہ تمام دنیا کیلئے۔قرآن کریم تمام زمانوں اور تمام قوموں کیلئے ہے۔یہودی تو رات بھی تمام دنیا کیلئے تھی۔شمس ہرگز نہیں جو شریعت تمام قوموں کیلئے ہو ضروری ہے کہ اس کا بھیجنے والا تمام قوموں سے اپنے تعلق کا اظہار کرے مگر تو رات میں آتا ہے کہ اسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے اس سے معلوم ہوا کہ موسوی شریعت صرف بنی اسرائیل کیلئے تھی۔دوسری دلیل یہ ہے کہ اگر شریعت موسوی تمام اقوام کیلئے ہوتی تو بنی اسرائیل کے لوگ دوسری قوموں میں تبلیغ کرتے مگر انہوں نے نہیں کی۔حضرت مسیح بھی آئے تو انہوں نے کہہ دیا، میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو جمع کرنے کیلئے آیا ہوں۔لیکن برعکس اس کے قرآن مجید کی مسلمانوں نے تمام دنیا میں تبلیغ کی۔یہودی جب تو رات آئی تو اس وقت یہود کے پاس حکومت نہ تھی اس لئے ہم تبلیغ نہیں کر سکتے تھے۔شمس جب حکومت تھی اس وقت کن اقوام میں تبلیغ کی تھی۔تورات میں خبر دی گئی تھی ، کہ موسیٰ" کی امت میں ایک نبی آئے گا جسے نئی کتاب دی جائے گی۔وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جیسا کہ