حیات شمس

by Other Authors

Page 265 of 748

حیات شمس — Page 265

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 249 ریاست کشمیر میں سیاسی قیدیوں پر تشدد قابل توجہ کرنل کا لون وزیر اعظم کشمیر ہمارے پاس ایک عرصہ سے اس قسم کی متعدد شکایات پہنچ رہی ہیں کہ ریاست جموں و کشمیر میں حکام جیل سیاسی قیدیوں کے ساتھ نہایت ظالمانہ اور انسانیت سوز سلوک کر رہے ہیں۔اس کی کئی ایک مثالیں پہلے بھی ہم بیان کر چکے ہیں۔نہایت معزز قیدیوں کے ساتھ وہ سلوک روا رکھا جاتا ہے جو عام اخلاقی قیدیوں کے لئے بھی مہذب حکومتیں پسند نہ کریں گی حالانکہ ان میں اکثر ایسے لوگ ہیں جو کہ اعلی تعلیم یافتہ معزز اور نہایت اعلے گھرانوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور ان سے اس طرح پر کام لیا جاتا ہے جس طرح کہ اخلاقی قیدیوں سے۔غذا کے متعلق بھی قیدیوں کو شکایت ہے کہ ان کو نہایت ذلیل اور مضر صحت غذا دی جاتی ہے۔ان کی صحت اور ان کے احساسات کی کوئی پرواہ نہیں کی جاتی اور ان کے ساتھ متشددانہ اور بہیمانہ سلوک کیا جاتا ہے۔سرینگر کی پبلک کی طرف سے صدر محترم آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے نام تار موصول ہوا ہے کہ وہاں کا سپر نٹنڈنٹ جیل سیاسی قیدیوں کے ساتھ محض اس وجہ سے نازیبا اور سختی کا سلوک کر رہا ہے کہ انہوں نے اس کے اور دوسرے افسران جیل کے تکلیف دہ رویہ کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال کیوں کر رکھی ہے۔سپرنٹنڈنٹ جیل جو چاہتا ہے کرتا ہے۔لطف یہ ہے کہ افسران بالا بھی اس کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیتے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب کارروائی ان کے ایماء پر ہو رہی ہے۔ٹھا کر کرتار سنگھ کی ہندو نوازی اور مسلم آزاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اس امر پر یقین کرنا کہ جو کچھ ہو رہا ہے سب اس کے ایماء سے ہو رہا ہے بعید از قیاس نہیں ہے۔پس ہم مسٹر کالون وزیر اعظم کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کراتے ہوئے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایسے افسران کو جلد سے جلد تبدیل کر دیں کیونکہ ان کا وجو دریاست کے لئے کسی طرح بھی مفید نہیں ہوسکتا۔اگر یہی صورت کچھ عرصہ قائم رہی تو ہمیں اندیشہ ہے کہ بجائے امن قائم ہونے کے رعایا میں بے چینی بڑھ جائے گی۔ہم تمام مسلمانان ہند سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ایڈیڈ ان جرائد اسلامیہ کو بھی چاہیئے کہ وہ ان مظالم کے متعلق احتجاجی مقالات خاکسار شمس کاشمیری اسٹنٹ سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی۔لکھیں۔الفضل قادیان 24 اپریل 1932 ء )