حیات شمس

by Other Authors

Page 231 of 748

حیات شمس — Page 231

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 215 تائید الہی حضرت مولا نائمس صاحب اپنے مکتوب محررہ 2 جولائی 1930ء میں تحریر کرتے ہیں۔میں نے ایک چٹھی میں ذی مقدرت احمدی احباب سے اپیل کی تھی کہ وہ ہم سے عربی کتب خرید کر علماء حمص وطرابلس الشام کے تین ردود کے جواب کی چھپوائی کیلئے ہماری مدد فرمائیں ورنہ دو تین ماہ تک ہمیں اس کی چھپوائی کے لئے انتظام کرنا پڑے گا۔جس دن میں نے یہ چٹھی روانہ کی اسی دن ڈاک میں برادرم محمد طه الکاف کی طرف سے پانچ مصری پونڈ کی گراں قدر رقم اس رسالہ کی چھپوائی کیلئے ملی۔جزاہ اللہ في الدارين خيرا۔بقیہ اخراجات طبع شام و فلسطین کے چندہ میں سے کئے گئے۔چنانچہ یہ رسالہ ۸۰ صفحات کا دو تین روز تک انشاء اللہ چھپ کر شائع ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے لئے باعث ہدایت بنائے۔سوڈان سے برادرم محمد عثمان سنی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ میں تبلیغ میں مشغول ہوں۔یہاں اکثر لوگ جاہل ہیں اس لئے وہ بار یک حقائق کو جلدی نہیں سمجھ سکتے مگر مدارس کے طلباء اور استادوں نے مجھ سے کتابیں لے کر مطالعہ کی ہیں جن کا ان پر اچھا اثر ہوا ہے۔وہ اب دوسرے دوستوں کو بھی میرے پاس لاتے ہیں اور میں خدا تعالیٰ کے فضل سے یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ضرور سوڈان میں احمدیت کو ترقی دے گا۔ان کی طلب پر اور کتب و رسالہ جات ارسال کئے گئے ہیں۔شام و فلسطین میں نئے احمدی برادرم منیر الحصنی خوب محنت سے تبلیغ کر رہے ہیں۔۔نیا سالہ بھی انہی کے ذریعہ شام میں چھپوایا گیا ہے۔مندرجہ ذیل اشخاص وہاں سلسلہ میں نئے داخل ہوئے ہیں۔(۱) ابو فہد محمد الصباغ (۲) قدور بن احمد الافغانی (۳) محمد کاظم بن ادیب الخیاط (۴) فوزیہ بنت عبد العزیز (۵) داود بنت صالح الشویلی۔اللہ تعالیٰ دوسروں کو بھی قبولیت کی توفیق عطا فرمائے۔کہا بیر گاؤں کی جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے اخلاص میں ترقی کر رہی ہے۔میں چار پانچ روزان کے پاس رہا اور قرآن و حدیث و کتب مسیح موعود علیہ السلام کا درس دیتا رہا۔مندرجہ ذیل اشخاص حیفا میں نئے داخل سلسلہ ہوئے ہیں۔(۱) الحاج حسن القزق (۲) محمود القزق (۳) نجیب مصطفیٰ العواد۔اللہ تعالیٰ سب کو استقامت