حیات شمس

by Other Authors

Page 218 of 748

حیات شمس — Page 218

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 202 اتباع کی حالت دیکھی جائے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عمرؓ کی نسبت فرماتے ہیں۔ما لقيك الشيطان فجاً الا سلك فجاً غیر فجک کہ اے عمر تجھے شیطان کبھی نہیں ملا مگر اس نے تیرا رستہ چھوڑ کر دوسری راہ اختیار کی ہے۔اب اس حدیث سے ظاہر ہے کہ شیطان حضرت عمر سے ایک بزدل شخص کی مانند بھاگتا ہے مگر مسیح انجیل متی باب 16 میں اپنے سب سے بڑے حواری کو شیطان کے نام سے یاد کرتے ہیں۔اس ٹریکٹ کو اب تقسیم کیا جارہا ہے اور مسیحیوں پر اس کا اچھا اثر ہورہا ہے۔مسلمانوں کی چونکہ اقتصادی حالت گری ہوئی ہے اس لئے بعض جہلاء کے مسیحی ہو جانے کا خطرہ ہے۔اندر ہی اندر سیحی دیہاتوں کی عورتوں اور مردوں میں اپنی تبلیغ کا جال پھیلا رہے ہیں۔انشاء اللہ جہاں تک ہماری طاقت ہے ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔وما توفیقی الا باللہ۔الفضل قادیان 28 ستمبر 1928ء)