حیات شمس — Page 205
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 189 ۹ محمد شریف چوہدری بازار ار دام۔۱۰۔صبحی آفندی راغب۔۱۱۔حمدی آفندی ذکی نویلاتی۔۱۲ خلیل الخضری وعلی بیگ حیدر۔میں تمام احباب سے دعا کے لئے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے سلسلہ کو جلد تران ممالک میں پھیلائے اور ان لوگوں کو جو سلسلہ میں داخل ہیں ہر قسم کی تکالیف اور مصائب اور ابتلاؤں سے محفوظ رکھے اور انہیں تبلیغ کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔والسلام۔فلسطین میں یا در یوں کے زہر کا تریاق (الفضل قادیان 20 اپریل 1928ء) ( حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) فلسطین اور مشرقی الاردن میں پادری نہایت زور و شور سے تبلیغ مسیحیت میں منہمک ہیں اور جو ممکن وسائل مسلمانوں کو مسیحیت میں داخل کرنے کے لئے وہ استعمال کر سکتے ہیں، استعمال کر رہے ہیں۔تین ماہ کا عرصہ ہوا ہے کہ ” شفا عمرو بستی میں چالیس خاندان مسلمانوں کے مسیحیت میں داخل ہو گئے اور اسی طرح اکے دکے ہوتے ہی رہتے ہیں۔قدس میں ایک مولوی صاحب کا لڑکا بھی میسحیت میں داخل ہو گیا۔حیفا میں ایک بہت بڑے عالم کے مکان میں وہ پادری جو مسلمانوں کو عیسائی بناتا ہے محل کرایہ پر لئے ہوئے ہے۔قید خانوں میں بھی تبلیغ کی جاتی ہے۔چنانچہ تین شخص قید خانہ میں بھی مسیحی ہو چکے ہیں۔ہیں۔چند دنوں کے بعد قدس میں پادریوں کی ایک مؤتمر منعقد ہونے والی ہے جس میں تمام حکومتوں اٹلی،فرانس، ڈنمارک اور برطانیہ کے پادری شامل ہوں گے اور اس امر پر غور کریں گے کہ کون سے وسائل اور تدابیر عمل میں لائی جائیں جن سے مسلمانوں کو مسیحیت میں داخل کیا جائے۔چنانچہ اس مؤتمر کا تمہیدی جلسہ ہو چکا ہے اور کسی غیر شخص کو انہوں نے اس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی۔بعض اخبارات کے نمائندوں نے داخل ہونا چاہامگر انہیں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔اسی طرح اخبار المقتبس جو دمشق سے شائع ہوتا ہے رقمطراز ہے کہ بیروت میں پادریوں کی طرف خاص طور پر ہدایات پہنچی ہیں کہ وہ تبلیغ کی طرف پورے زور سے توجہ کریں۔مسیحی اس طرح مشغول ہیں مگر مسلمان ہیں کہ اس طرف توجہ ہی نہیں دیتے۔یہاں کی حالت کو دیکھ کر ہر عقلمند انسان