حیات شمس — Page xxiii
xxii وو یہ مجاہد احمدیت کے عملی نمونوں کا گلدستہ ہے۔“ سید نا حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تحریرفرمایا: " حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کے حالات زندگی پر مشتمل مسودہ۔۔۔۔امید ہے انشاء اللہ جب یہ کتابی صورت میں چھپ کر آئے گا تو بہتوں کیلئے ایمان اور ایقان میں زیادتی کا باعث ہوگا۔یہ مجاہد احمدیت کے عملی نمونوں کا گلدستہ ہے۔خاص طور پر آجکل کے واقفین زندگی اور مبلغین کیلئے ایک مثال ہے۔میں نے جستہ جستہ اس کو دیکھا ہے۔ہر واقعہ اپنی طرف خاص طور پر متوجہ کر لیتا ہے اور اس باوفا، محنتی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کیلئے ہر وقت کوشاں رہنے والے کے لئے دعا نکلتی ہے اور رشک آتا ہے جو مسیح محمدی کے پیغام کو پھیلانے کی لمصلہ دھن لئے ہوئے تھا۔حضرت اصلح الموعود نے یونہی انہیں " خالد احمدیت کے خطاب سے نہیں نوازا تھا۔اور حضرت مصلح موعودؓ کا کسی کو ایک خطاب سے نواز نا کوئی معمولی حیثیت نہیں رکھتا تھا۔“ ( مکتوب محرره 14 فروری 2010ء بنام مکرم منیر الدین شمس)