حیات شمس — Page xxi
XX ”ہمارے بزرگ، ہمارے بھائی ، ہمارے دوست“ سیدنا حضرت خلیفة اصبح الثالث نے حضرت مولا نائنس صاحب کی وفات پر خطبہ جمعہ میں فرمایا: ”ہمارے بزرگ، ہمارے بھائی ، ہمارے دوست مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس ہم سے جدا ہوئے۔خدا کی خاطر انہوں نے اپنی زندگی کو گزارا اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے وفات کے بعد خدا تعالیٰ کی ابدی رضا کو حاصل کیا۔ان کی وفات کے بعد خدا تعالی خود اس سلسلہ میں ایسے آدمی کھڑے کرے گا جو اسی خلوص کے ساتھ اور جو اسی جذبہ فدائیت کے ساتھ اور جو اسی نور علم کے ساتھ اور جو اسی روشنی فراست کے ساتھ سلسلہ کی خدمت کرنے والے ہوں گے جس کے ساتھ مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس نے سلسلہ کی خدمت کی تھی کیونکہ خدا تعالیٰ کا سلوک ہمارے ساتھ ایسا ہی چلا آیا ہے۔“ روزنامه الفضل ربوہ 19 اکتوبر 1966ء)