حیات شمس

by Other Authors

Page xx of 748

حیات شمس — Page xx

خالد احمدیت سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے جلسہ سالانہ 1956ء کی تقریر میں فرمایا: " حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی خلافت کے وقت جب حملے ہوئے تو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ مغرورمت ہو۔میرے پاس خالد ہیں جو ( دلائل سے ) تمہارے سر توڑ دیں گے مگر اس وقت سوائے میرے کوئی خالد نہیں تھا صرف میں ایک تھا۔مگر یہ نہ سمجھو کہ اب وہ خالد نہیں ہیں اب ہماری جماعت میں اس سے زیادہ خالد موجود ہیں۔چنانچہ شمس صاحب ہیں۔مولوی ابوالعطاء صاحب ہیں۔عبدالرحمن صاحب خادم ہیں۔یہ لوگ ایسے ہیں کہ جو دشمن کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں اور دیں گے انشاء اللہ تعالی اور اللہ تعالیٰ ان کی فلم میں اور ان کے کلام میں زیادہ سے زیادہ برکت دے گا۔“ xix الفضل ربوه 15 مارچ 1957ء)