حیات شمس

by Other Authors

Page 106 of 748

حیات شمس — Page 106

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 106 اور مخالفین بھی غور کر کے اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ شروع میں کوئی نہ کوئی زبان ہونی چاہئے اور یہ صرف ہمارا دعویٰ ہے کہ سنسکرت کئی ارب سالوں سے ہے اس لئے یہ الہامی ہوئی۔چونکہ ویدا گنی ریشی پر سب سے اول نازل ہو ا تھا جیسے رگ وید کا منتر ظاہر کرتا ہے اور تاریخ اس بات کی شہادت دیتی ہے کہ لوگ اس لئے سورج کی اور آگ کی کئی سالوں سے عبادت کرتے تھے تو معلوم ہوا کہ لوگوں کو اگنی ریشی بھول گیا اور صرف اگنی کا نام یاد رہا جس کے معنی آگ کے ہیں اس لئے لوگ آگ کی طرف متوجہ ہوئے۔اسی طرح ایک دو منتر پڑھ کر اس نے آدھ گھنٹہ کے بعد تقریر ختم کر دی اور انہیں باتوں کو بار بار بیان کرتا رہا حالانکہ چاہئے تھا کہ وید کی تعلیم پیش کرتا۔کوئی معیار بتا تا جس سے اس کا الہامی ہونا ثابت کرتا۔پھر حضرت شمس صاحب نے اس کے دلائل کا توڑ پیش کیا اور وید کا نامکمل ہونا ثابت کیا۔پہلے وید پر علی اعتراضات کئے کہ اگر یہ الہام ایشور کی اپنی زبان میں ہوتا تو اس کو کون سمجھ سکے گا اور جب تک کوئی حکم سمجھ میں ہی نہ آئے اس پر عمل کیسے ہو سکتا ہے۔وید تین ہیں یا چار ، وید کن لوگوں پر نازل ہوئے ، ان کی تاریخ پیش کرو۔پھر ویدوں پر عقلی اعتراض کئے کہ وید بر ہما پر نازل ہوئے یا چار رشیوں پر۔وید سے چاروں ویدوں کا اکٹھا نام بتاؤ۔اگر دید مکمل ہے تو قدامت روح و مادہ کا دعوی معہ دلائل پیش کرو۔ایسی عورت جس کے ہاں اولاد نہ ہو خاوند کیا کرے۔وید میں اس کے متعلق کیا حکم ہے یا جس عورت کا خاوند نا قابل اولاد ہووہ عورت کیا کرے۔دادی اور خالہ سے شادی کی ممانعت وید میں سے دکھاؤ۔سوامی دیانند کے اپنے بتائے ہوئے اصول کے مطابق انسان نجات حاصل نہیں کر سکتا اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی نہ ہی ایشور گناہ معاف کرنے پر قادر ہے اور دیانند کے قول کے مطابق ہے۔44-56 سال کی عمر تک انسان پڑھ سکتا ہے تو اتنی عمر میں وہ کیا کم گناہ کرے گا۔ان اعتراضات کا رڈ جب مہاشہ صاحب سے نہ ہو سکا تو ادھر ادھر مدد کیلئے کسی ساتھی کو دیکھنے لگے پھر نا قابل اولا دعورت اور مرد کے متعلق بتایا کہ نیوگ کرے۔جس پر سوال کیا گیا کہ کیا آریہ لوگ اعلانیہ نیوگ کراتے ہیں۔کیا ایسے لڑکوں اور لڑکیوں کی کوئی فہرست بتائی جاسکتی ہے۔کیا شادیوں کی طرح نیوگ میں بھی براتیں جاتی ہیں۔پھر جو بہت سے حوالے پیش کئے گئے تھے ان میں سے ایک حوالے میں ایک لفظ اندر تھا جو دو معنوں ایشور اور سورج کیلئے استعمال ہوتا ہے۔اس کو ایشور کے معنوں میں پیش کیا گیا تو آریہ مناظر نے بہت شور مچایا کہ دیکھو حوالے غیر سے لے آئے ہیں لیکن یہ