حیات شمس

by Other Authors

Page 85 of 748

حیات شمس — Page 85

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس حضرت مولانا شمس صاحب کو جن اساتذہ کرام سے شرف تلمذ رہا ان میں سے ذیل کے اسماء خاص طور پر قابل ذکر ہیں نیز ان میں سے بعض کے بارہ میں برکت کی خاطر مختصر سا تعارف بھی ذیل میں درج ہے: 1۔سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ 2۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ 3۔حضرت مولانا سید میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ 4۔حضرت قاضی سید امیرحسین صاحب رضی اللہ عنہ 5۔حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ 6۔حضرت مولاناسید سرور شاہ صاحب رضی اللہ عنہ 7۔حضرت قاضی ظہور الدین صاحب اکمل رضی اللہ عنہ 8۔حضرت مولوی غلام نبی صاحب مصری رضی اللہ عنہ 9۔حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب حلالپوری رضی اللہ عنہ سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب حضرت مولانا شمس صاحب اپنے گاؤں سیکھواں سے روزانہ مدرسہ احمدیہ قادیان پڑھنے کیلئے آتے۔خلافت اولی کے اس دور میں سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ عنہ مدرسہ کے ہیڈ ماسٹر تھے۔حضرت مولوی صاحب کے عزیز اور ہم جلیس مولا نا قمر الدین صاحب سیکھوانی کا بیان ہے: مدرسہ احمدیہ کی تعلیم کیلئے ہم اپنے گاؤں سیکھواں ضلع گورداسپور سے اکٹھے آتے تھے۔یہ زمانہ حضرت خلیفہ اسی الاول رضی اللہ عنہ کا تھا۔مدرسہ احمدیہ کے ہیڈ ماسٹر سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ تھے۔ہمیں پڑھاتے تھے اور نہایت شفقت سے پیش آتے تھے۔الفضل ربوه 20 اکتوبر 1966ء) 85 55