حیات شمس — Page 72
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس سے بحث کر چکا ہوں۔جس کا آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔مولوی: میں نے اس کا جواب دے دیا ہے۔احمدی: دکھاؤ۔آپ کے پاس اخباروں کا فائل ہے۔72 مولوی : یہ دیکھیے اس کا جواب ہے۔احمدی: اس کا لکھنے والا کون ہے؟ [ نوٹ: اس کا لکھنے والا ممتاز ہاشم دہلوی تھا میں نے کہا آپ کا یہ کیسے ہوا۔تو کہنے لگے کہ میرے اخبار میں شائع ہوا ہے سو اس لئے میرا ہے۔میں نے کہا پیسہ اخبار میں بہت سے مضمون احمدیوں کے چھپتے ہیں کیا اس سے یہ سمجھا جائے کہ ایڈیٹر پیسہ اخبار احمدی ہے۔اس مضمون میں میرے ان دلائل کا جو مذہبی مناظرہ میں ایسے ثالث کے عدم جواز پر دیئے ہیں جو تبدیلی مذہب کی شرط پر ہو، جواب کہاں ہے۔اس پر مولوی صاحب لا جواب ہو گئے اور کوئی جواب بن نہ آیا اور کہنے لگے کہ آپ ابھی ثالث ٹھہرا کر مناظرہ کر لیں۔خاکسار نے کہا کہ میں نے 11 دسمبر کے پرچہ میں یہی تو لکھا ہے کہ ثالث مذہبی مناظرہ میں نہیں ہونا چاہیئے۔پہلے آپ اس کا جواب دیں پھر آپ سے مناظرہ کر لیا جاوے گا اور نیز میں آپ کو تین بار چیلنج دے چکا ہوں آپ نے اس کا جواب نہیں دیا لیکن پھر میں اب چیلنج دیتا ہوں کہ اگر مولوی صاحب مناظرہ کی طاقت رکھتے ہیں تو آئیں اور مناظرہ کر لیں۔گھر میں گیدڑ بھپکیاں مارنے سے کیا فائدہ مثل مشہور ہے۔ہاتھ کنگن کو آرسی کیا آئیے اور بٹالہ میں ہی مناظرہ کر لیں جو کہ فریقین کے درمیان ہے۔والسلام ( الحکم قادیان 14 مئی 1920 ء) آپ کی ساری عمر ہی میدان عمل میں خدمات دینیہ کے کارناموں سے بھری پڑی ہے جن کا اپنے اپنے محل و موقعہ پر ذکر کیا جائے گا۔