حیات شمس — Page 665
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 633 بج کر پینتیس منٹ ہیں اور کہا کہ اذان ہونے والی ہے۔اس کے چند منٹ بعد اذان سنائی دی اور میں نے کہا۔اللہ تعالیٰ ہم پر اپنا انعام نازل کرے اور دشمن پر بجلی گرائے۔اے خدا تو ایسا ہی کر کہ ہر یک طاقت اور قدرت تجھے حاصل ہے۔دوسرے دن ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور قادیان پہنچ گئے اور ہمیں انہوں نے مکرم چودھری سرظفر اللہ خان صاحب کی کوٹھی پر بلایا۔اس وقت مجسٹریٹ وہیں رہتا تھا۔ڈی سی نے ہمیں ہر قسم کا اطمینان دلایا۔اور مجسٹریٹ نے بھی معذرت کی اور کہا کہ ہم تو آپ کی خدمت کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔بعد میں معلوم ہوا کہ اس تغیر کی وجہ یہ تھی کہ میاں مظفر احمد صاحب نے سیالکوٹ سے ٹیلیفون پر حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کولاہور اطلاع کر دی اور مس سارا بائی مرد و لا اس روز لاہور میں تھیں۔حضور نے انہیں ٹیلیفون پر اطلاع کروائی اور میرے متعلق انہیں بتایا گیا۔انہوں نے اسی وقت ٹیلیفون پر ڈی سی ضلع گورداسپور سے کہا کہ مجسٹریٹ کو ختی سے روک دیا جائے کہ وہ جلال الدین شمس کے متعلق کوئی اس قسم کا اقدام نہ کرے۔چنانچہ ڈی سی نے مجسٹریٹ کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ میں خود صبح قادیان پہنچ رہا ہوں۔سو اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمیں مجسٹریٹ کی شرارت سے محفوظ کر لیا اور جب ہم 17 یا 19 نومبر کو قادیان سے لاہور آگئے تو اس کے بعد مجسٹریٹ کو وہاں سے بدل دیا گیا اور سنا تھا کہ اس پر گندم کے ٹرک لے جانے پر کوئی مقدمہ بھی گورنمنٹ کی طرف سے چلایا گیا تھا۔فالحمد للہ علی ذالک بیماری سے شفایابی کے متعلق رویا 23 فروری کو ایکسرے کے ذریعہ چھاتی کی تصویر لینے پر معلوم ہوا کہ میرے بائیں پھیپھڑے کا نصف حصہ کسی چیز سے ڈھکا ہوا ہے اور میں بعارضہ پلوری بیمار ہوں اور اس کے ساتھ ہی کئی دنوں سے مجھے بخار بھی تھا اور اس دن ٹمپر یچر 101 ڈگری تھا۔ڈاکٹر محمد یعقوب صاحب نے دوائی اور ٹیکے تجویز کئے اور مکمل آرام کرنے کی تاکید کی۔چنانچہ مجھے بہت فکر ہوئی اور دعا بھی کی۔23 اور 24 فروری کی درمیانی شب میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک دبلی چھوٹی بتی میرے سینہ پر چڑھی ہے۔میں نے اس کو گردن سے پکڑ لیا اور دبانا شروع کیا اور دوسرے ہاتھ کو میں بچاتا ہوں تا اسے پنجہ نہ مارے۔لیکن دیکھا کہ دو انگلیوں میں اس نے ناخن چبھوئے