حیات شمس — Page 514
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس جہاد بالقلم کے نمونے 482 سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے ” سلطان القلم کے خطاب سے نوازا اور آپ کو ہزاروں’ انصار سلطان القلم عطا فرمائے جنہوں نے دینی قلمی اور علمی میدان میں ہزاروں کا رہائے نمایاں سرانجام دیئے۔ان سینکڑوں انصار سلطان القلم میں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کا نام ایک خاص مقام رکھتا ہے۔آپ کا قلم ہمیشہ نوادرات و انکشافات لکھتا رہا اور جب بھی اٹھا تو محض دفاع اسلام اور صداقت اسلام و احمدیت کیلئے اٹھا۔آپ کے قلم سے سلسلہ احمدیہ کے مفاد میں پُر اثر اور ٹھوس مضامین و مقالات نکلے۔اس باب میں حضرت مولانا موصوف کے علمی اور قلمی کاوشوں کا اجمالی تعارف پیش کیا جارہا ہے نیز آپ کے تحریر کردہ سینکڑوں مضامین کی ایک منتخب فہرست بھی پیش کی جارہی ہے۔-1 مسیح موعود کی صداقت پر بارہ نشان یہ کتاب پہلی بار 28 دسمبر 1922ء کو ضیاء الاسلام پر لیس قادیان کے طرف سے پانچ سو کی تعداد میں شائع ہوئی جس میں پیشگوئی عبد اللہ آتھم ، پنڈت لیکھرام، پیشگوئی درباره دلیپ سنگھ ، ڈاکٹر ڈوئی ، طاعون ، اپنی جماعت کی ترقی کی پیشگوئی ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عمر، سرخ چھینٹوں کا نشان ، جنگ عظیم کی پیشگوئیاں اور ان کے علاوہ مولوی ثناء اللہ امرتسری کے ساتھ آخری فیصلہ اور ڈاکٹر عبدالحکیم کی پیشگوئی کی حقیقت وغیرہ وغیرہ بیان کی گئی ہے۔ان بارہ پیشگوئیوں کو حضور علیہ السلام کی صداقت پر زندہ نشان کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔یہ کتاب چونتیس صفحات پر مشتمل ہے۔