حیات شمس — Page 512
۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس اخبار الفضل نے آپ کا بڑے اچھے رنگ میں ذکر کیا۔(الفضل ربوہ 28 فروری1957ء) اُس وقت کے امام مسجد لندن مکرم مولو د احمد خان صاحب کے نام امیر مقامی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے تعزیتی پیغام بھجوایا نیز حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مارچ 1957ء بمقام ربوہ سر کرنل ڈگلس کا تفصیل کے ساتھ ذکر خیر فرمایا۔یہ خطبہ جمعہ 480 الفضل ربوہ کے 30 مارچ1957ء کے شمارہ میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔جیسا کہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا ، اللہ تعالیٰ نے اس عالی مرتبت، انصاف پسند ہستی کا ذکر ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا ہے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کی وساطت سے ان کا ذکر خیر جاری وساری رہے گا۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے آمین۔