حیات شمس

by Other Authors

Page 482 of 748

حیات شمس — Page 482

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 466 چنانچہ ظاہری طور پر اللہ تعالیٰ نے انہیں برکات دیں۔وہ ہائی کمشنر کے عہدہ تک پہنچے اور اب پینشن پارہے ہیں اور ان کی عمر اب اسی برس کے قریب ہے اور ان کے لڑکے بھی معقول پینشن لے رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ دعائیں اگلے جہان میں بھی انہیں فائدہ دیں گی اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح ظاہری طور پر انہیں برکات دی ہیں اسی طرح انہیں روحانی نعمت سے بھی متمتع فرمائے۔اس پر جلسہ کی کارروائی ختم ہوئی۔They call him the just Pilate مولوی شیر علی صاحب اور کرنل ڈگلس سے لنڈن کے ایک مشہور روزانہ اخبار ڈیلی سکچھ کے نمائندہ نے فوٹو لینے کی درخواست کی۔چنانچہ ان دونوں کی اس نے فوٹولی جو دوسرے روز ہی 13 اپریل کے پرچہ میں اس عنوان کے ماتحت شائع ہوئی۔They call him the just Pilate وہ ( یعنی احمدی ) اسے عادل پیلاطوس کے نام سے پکارتے ہیں اور اس کے نیچے لکھا: احمد یہ جماعت کے ڈیڑھ ملین سے زائد لوگ اسے عادل پاٹیس پیلاطوس کی طرح سمجھتے ہیں۔کرنل مانٹیگو ولیم ڈگلس جو یو نائیٹڈ سروسز کلب کے ممبر ہیں اور ( جزائر ) انڈمان کے ہائی کمشنر رہ چکے ہیں وہ کل مسجدالنڈن میں اس مقدمہ کے مستغاث علیہ کے ایک صحابی مولوی شیر علی صاحب کو ملے جس کی سماعت آج سے چالیس سال پہلے کی تھی۔مولوی شیر علی صاحب قرآن مجید کا انگریزی میں ترجمہ کرنے کی غرض سے انگلستان تشریف لائے ہیں اور چونکہ وہ مذکورہ بالا مقدمہ کے عینی گواہ تھے جس کا فیصلہ کرنل ڈگلس نے کیا تھا اس لئے کرنل ڈگلس کو ان کی ملاقات کیلئے مسجد لنڈن میں بلایا گیا جہاں کہ انہوں نے اس مقدمہ کے حالات سنائے جو مسلمانوں کی تاریخ میں ایک اہم حیثیت رکھتا ہے۔کرنل ڈگلس نے ڈیلی نیچ کے نمائندہ سے کل کہا کہ مقدمہ کی سماعت 1897ء میں ہوئی تھی اور مستغاث علیہ مرزا غلام احمد صاحب تھے۔مقدمہ کے چند سال قبل (حضرت مرزا غلام) احمد کو اسکے پیرؤوں نے مسیح موعود قبول کر لیا تھا اور اس وجہ سے ہندو اور عیسائی اور دوسرے مسلمان ان کے مخالف ہو گئے تھے اور ان کے درمیان مباحثات جاری تھے اور ان کی نسبت بہت سی افواہیں پھیلائی جارہی تھیں۔میں اس وقت بھی اس نظارہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ