حیات شمس — Page 121
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس میں احمدیت سے کیسے متعارف ہوا 121 کوئی عصر کی نماز کا وقت ہوگا میں اپنے والد صاحب کے پاس کھڑا تھا کہ نہ جانے میرے دادکو کیا خیال آیا۔وہ میرے والد صاحب سے پوچھنے لگے غلام حسین جب میں مروں گا تو کیا تو میرا جنازہ پڑھے گا ؟ والد صاحب نے تھوڑی گھبراہٹ، تھوڑے حجاب اور نہ جانے کیا خیال کر کے فرمایا چچا جی کیوں ایسی بات سوچتے ہیں میں جو ہوں میں سب کچھ کروں گا مگر دادا کی کسی طرح بھی تسلی نہ ہوئی۔انہوں نے دوبارہ نحیف انداز مگر زور سے پوچھا۔جب اصرا بڑھا تو والد صاحب نے احتیاط سے عرض کیا کہ ہماری جماعت عام طور پر سنیوں کا جنازہ۔ابھی وہ یہ کہہ ہی رہے تھے کہ کیا دیکھتا ہوں جیسے میرے دادا میں جان آگئی ہے۔سرہانے سے کافی اوپر ہو کر گرج دار آواز میں کہا: غلام حسین اگر یہ احمدیت ہے جو تم ہو تو لاؤ کاغذ میں دستخط کرتا ہوں اور احمدیت کو قبول کرتا " ہوں میرا جنازہ تم نے پڑھنا ہے۔“ آج ساٹھ سال بعد یہ واقعہ مجھے ایسے یاد ہے جیسے کل کا ہو۔اپنے دادا اور اپنے والد کی اس گفتگو کا نظارہ اب بھی میری آنکھوں میں اتنا تازہ ہے۔میں آج بھی احباب سے جب ذکر کرتا ہوں تو یہی کہتا ہوں کہ میں احمدیت سے یوں متعارف ہوا۔میرے والد اس بات سے کافی گھبرا گئے اس وقت تو انہوں نے اچھا اچھا کر کے انہیں تسلی دی مگر انہیں بہت گھبراہٹ اور ڈر تھا کہ لوگ خصوصاً میرے غیر از جماعت بہن بھائی کیا کہیں گے کہ اس نے جائیداد کی خاطر یہ سب کچھ کیا ہے۔اس وقت مکرم ملک عبد الرحمن صاحب خادم امیر ضلع گجرات تھے اور قانون سے خواب واقفیت رکھتے تھے۔والد صاحب کے دوست بھی تھے۔والد صاحب نے اُن سے اس واقعہ کا ذکر کیا۔جہاں تک میرا خیال ہے انہوں نے چند معز زلوگوں کو اپنے ساتھ لیا اور دادا سے کہا کہ ان کے سامنے بیان کریں کہ آپ نے بخوشی احمدیت قبول کر لی ہے آپ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔اور ان لوگوں سے بھی کہا کہ آپ بھی تسلی کرلیں۔جب ہر طرح تسلی کر لی گئی تو مکرم ملک خادم صاحب مرحوم نے بیعت فارم پر دستخط کروائے اور جنازہ پڑھنے کا وعدہ کیا۔چنانچہ دادا کی وفات پر ان کا جنازہ مکرم ملک صاحب مرحوم نے ہی پڑھایا اور ہمارے دیگر سُنی رشتہ دار کھڑے یہ نظارہ دیکھتے رہے۔بچپن کا یہ عجیب واقعہ میرے دل و دماغ پر گہرے نقوش چھوڑ گیا اور آج میں لوگوں سے ذکر کرتا ہوں کہ میں احمدیت سے کیسے متعارف ہوا۔اس واقعہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ میرے والد صاحب جو