حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 137
ور دنیا کی علی ضروری پوری کرنے میں بعد بہت بڑے کام کرسکتی ہے۔روس میں اشاعت دین کا میری ذات اور لجنہ سے خاص تعلق پہلی بات تو یہ کہ آپ میں سے جو اس وقت تعلیم حاصل کر رہی ہیں ان کو مختلف زبانیں سیکھنی چاہئیں اور روسی زبان اس وقت بہت ہی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ روس کے متعلق حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کی یہ پیش گوئی تھی کہ خدا تعالیٰ نے روس کا عصا میرے ہاتھوں میں تھمایا ہے اور پھر یہ پیش گوئی تھی کہ میں ریت کے ذروں کی طرح اپنے متبعین کو روس میں دیکھتا ہوں تو میں سمجھتا ہوں کہ اب یہ وقت ہے اور یہ دور ہے جس میں واقعہ بڑی تیزی کے ساتھ ہم روس میں انشاء اللہ تعالیٰ دین پھیلانے لگیں گے۔اس کا لونز سے بھی ایک تعلق ہے اور میری ذات سے بھی تعلق ہے اور میری خلافت کا بھی لجنہ سے ایک تعلق ہے۔آج میں یہ مضمون آپ پر کھولنا چاہتا ہوں جب بھی میں غالباً جامعہ احمدیہ کا علم تھاتومیں نے ایک عجیب خواب دیکھا اور اس کا میں نے اپنے پہلے جلسہ کے اس خطاب میں بھی ذکر کیا تھا جو خواتین سے ہوا تھا۔وہ خواب یہ دیکھا کہ ایک مجلس ہے جس میں مختلف علماء ( غیر احمدی علماء بھی ہیں اور کچھ احمدی علماء بھی ہیں) کے درمیان احمد تیت کی سچائی یا بطلان کی گفتگو ہورہی ہے اور کچھ عرصہ کے بعد میں محسوس کرتا ہوں کہ جو احمدی علماء ہیں وہ جس طرح جواب دینے کا حق ہے ویسا جواب نہیں دے رہے اور جیسا فتح کا نمایاں اثر ظاہر ہونا چاہیئے ویسا فتح کا اثر ظاہر نہیں ہورہا تو میں اُٹھ کر جواب کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہوں اور عجیب فقرہ کہتا ہوں کہ میرے وہم وگمان میں بھی وہ بات نہیں آسکتی تھی۔اس زمانے میں یہ فقرہ بالکل ہی غیر معمولی اور اجنبی فقرہ تھا لیکن میں بات ہی اس طرح شروع کرتا ہوں کہ بعض دفعہ بعض تیر لبعض خاص وقتوں کے لئے بچا کر رکھے جاتے ہیں لیکن ان کے استعمال کا وقت توقع سے پہلے آجاتا ہے اور میں لجنہ اماءاللہ کے ان تیروں میں سے ایک تیر ہوں